بگ باس۱۳؍سے شہرت پانے والی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ شو کے دوران انہیں باڈی شیپنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
بگ باس۱۳؍سے شہرت پانے والی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ شو کے دوران انہیں باڈی شیپنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی شہناز گل نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ کس نے انہیں مجبور کیا کہ وہ شلوار قمیض والی دیسی شہناز گل سے مغربی لباس والی بولڈ شہناز گل کا روپ اختیار کریں۔’کالا شاہ کالا‘ اور ’حوصلہ رکھ‘ جیسی پنجابی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی شہناز گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں میزبان کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’’بگ باس۱۳؍ میں انہیں ان کے موٹاپے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بگ باس میں انہیں شلوار قمیض میں دیکھ کر سب کو لگتا تھا کہ وہ مغربی لباس زیب تن نہیں کرسکتیں۔ شہناز گل کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کی تنقیدوں کو سنجیدگی سے لیا اور اپنا وزن کم کیا اور اپنے اسٹائل پر کام کیا۔ یاد رہے کہ آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا بگ باس۱۳؍کے فاتح تھے۔