ہندوستان کو بطور کپتان ورلڈ کپ جتانے والے روہت شرما اور ہرمَنپریت کور کو ’پدم شری‘ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ان کے ساتھ ۶؍ دیگر کھلاڑی بھی اس ایوارڈ سے ممتاز ہوں گے جبکہ، معروف ٹینس کھلاڑی وِجئے امرت راج کو ’پدم بھوشن‘ سے نوازا جائے گا۔
EPAPER
Updated: January 25, 2026, 10:21 PM IST | New Delhi
ہندوستان کو بطور کپتان ورلڈ کپ جتانے والے روہت شرما اور ہرمَنپریت کور کو ’پدم شری‘ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ان کے ساتھ ۶؍ دیگر کھلاڑی بھی اس ایوارڈ سے ممتاز ہوں گے جبکہ، معروف ٹینس کھلاڑی وِجئے امرت راج کو ’پدم بھوشن‘ سے نوازا جائے گا۔
ہندوستان کو بطور کپتان ورلڈ کپ جتانے والے روہت شرما اور ہرمَنپریت کور کو ’پدم شری‘ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ان کے ساتھ ۶؍ دیگر کھلاڑی بھی اس ایوارڈ سے ممتاز ہوں گے جبکہ، معروف ٹینس کھلاڑی وِجئے امرت راج کو ’پدم بھوشن‘ سے نوازا جائے گا۔
۲۰۲۶ء کے لیے، صدر مملکت نے دو جوڑی معاملات (ایک جوڑی معاملے میں، ایوارڈ کو ایک گنا جائے گا) سمیت ۱۳۱؍ پدم ایوارڈز دینے کی منظوری دی ہے۔ اس فہرست میں ۵؍ پدم وِبھوشن، ۱۳؍ پدم بھوشن اور۱۱۳؍ پدم شری ایوارڈ شامل ہیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ۱۹؍ خواتین ہیں۔ اس فہرست میں غیر ملکی،او سی آئی، پی آئی او ، این آر آئی زمرے کے ۶؍افراد اور ۱۶؍ بعد از مرگ ایوارڈ حاصل کرنے والے بھی شامل ہیں۔
’پدم شری‘ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان روہت شرما کے علاوہ، خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمَنپریت کور بھی شامل ہیں۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستان نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ء کا خطاب جیتا تھا جبکہ، ہرمَنپریت کور کی قیادت میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے ون ڈے ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء کی ٹرافی حاصل کی تھی۔ بُنڈیلِی وار آرٹ کے ٹرینر بھگوانداس ریکوار کو ’پدم شری‘ سے نوازا جائے گا، جنہوں نے ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں کو تربیت دی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پدم شری ایوارڈز: مِیر حاجی بھائی قاسم بھائی کون ہیں؟
پڈوچیری کے کے. پجنِیوِل کو مارشل آرٹ، سلّمبم کو فروغ دینے کے لیے پدم شری سے نوازا جائے گا۔ ان کے علاوہ، تجربہ کار ہاکی کوچ بلدیو سنگھ کو بھی یہ ایوارڈ دیا جائے گا، جنہوں نے۵۰؍ سے زائد بین الاقوامی کھلاڑیوں کی رہنمائی کی۔ جارجیائی ریسلنگ کوچ ولادیمیر میستویریشویلی کو بعد از مرگ یہ ایوارڈ دیا گیا، جنہوں نے دو دہائیوں تک ہندوستانی کھلاڑیوں کو تربیت دے کر اولمپک میڈلسٹ تیار کیے۔ اس کے علاوہ، خواتین ہاکی کھلاڑی سویتا پونیا اور پیرا- ایتھلیٹ پروین کمار بھی اس اعزاز سے نوازے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:بی بی ایل: سڈنی سکسِرز کو شکست دے کر پرتھ اسکورچرز نے ریکارڈ چھٹی بار خطاب جیتا
’پدم بھوشن‘ حاصل کرنے والے ٹینس کھلاڑی وِجئے امرت راج۸۰۔۱۹۷۰ء کی دہائی میں ہندوستان کے نمبر وَن کھلاڑی رہے، جنہوں نے ۱۹۷۴ء اور۱۹۸۷ء میں ڈیوِس کپ کے فائنل میں ہندوستان کی قیادت کی۔ ۲۰۰۴ء میں بین الاقوامی ٹینس ہال آف فیم میں شامل امرت راج نے بیورن بورگ جیسے عظیم کھلاڑیوں کو ہرایا۔