Inquilab Logo Happiest Places to Work

شہناز گل نے اپنی آواز میں گانا شیئر کرکے سب کا دل جیت لیا

Updated: September 11, 2022, 9:52 AM IST | Mumbai

پنجابی فلموں کی مشہوراداکارہ شہناز گل نے اپنےوزن میں کمی کی تبدیلی سے سب کو حیران کر دیا اور اب وہ اپنی سریلی آواز سے لوگوں کے دلوں پر جادو جگارہی ہیں۔

Shahnaz Gul awakens the magic of her voice
شہناز گل اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے

 پنجابی فلموں کی مشہوراداکارہ شہناز گل نے اپنےوزن میں کمی کی تبدیلی سے سب کو حیران کر دیا اور اب وہ اپنی سریلی آواز سے لوگوں کے دلوں پر جادو جگارہی ہیں۔ شہناز گل نے اپنی جادوئی آواز میں مداحوں کے لیے ایک اور ویڈیو شیئر کیاہے جس میں وہ ’عشق تیرا لے دوبا‘گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو ریلیزہوتےہی وائرل ہو گیا ہے اور اسے بڑی تعداد میںشیئر کیا جا رہا ہے۔
سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گے
 اداکارہ شہناز گل، جو سلمان خان کے ریئلٹی ٹی وی شوبگ باس کاحصہ تھیں، جلد ہی دبنگ خان کے ساتھ فلم’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘میں کام کرتی نظر آئیںگی۔بگ باس کے دوران بھی شہناز گل اپنی سادگی کی وجہ سےسلمان خان کی پسندیدہ بن گئی تھیں اوراب انہیں سلمان کے ساتھ بڑے پردے پر دیکھنا دلچسپ ہوگا۔
شہناز کا یہ ویڈیو وائرل ہوگیا
 وائرل ہونےوالے ویڈیو کی بات کریں تو اس ویڈیومیںشہناز گل بلیک اینڈ وہائٹ سویٹر پہنے گولڈن مائیک کے سامنے گانا گاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ شہناز گل کیمخملی آوازسب کا دل جیت رہی ہے، چند ہی گھنٹوں میں ویڈیو کو لاکھوں ویوز مل چکے ہیں اور لوگ کمنٹ سیکشن میں ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
کمنٹ سیکشن میں بہت تعریفیں کی جارہی ہیں
 ایک صارف نے کمنٹ سیکشن میں لکھا – سڈناز اب بھی ساتھ ہیں، خوش ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا - مسنگ یو سڈ۔ ایک اور شخص نے ان کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے تبصرہ کیا - کتنی سکون دینے والی آواز ہے۔ ایک صارف نے لکھا – بس محسوس کریں کہ سڈ آپ کےساتھ ہیں۔ ایک شخص نےلکھا کہ آپ ہمیشہ ثابت کرتی ہیں کہ سدھارتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہماری ملٹی ٹیلنٹڈ لڑکی۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ ہمیشہ جذباتی کردیتی ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK