Inquilab Logo

شروری کی عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنےکی خواہش پوری ہوئی

Updated: April 17, 2024, 5:31 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سوشل میڈیا پر شروری کا ایک پرانا انٹرویو گردش کر رہا ہے، جس میں شروری نے عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Sharvari and Alia Bhatt. Photo: INN
شروری اور عالیہ بھٹ۔ تصویر : آئی این این

۲۰۲۲ءمیں، شروری کو ان کی فلم ’’بنٹی اور ببلی ۲‘‘کیلئے کافی پزیرائی ہوئی ملی تھی اور انہوں نے  میڈیا کو ایک انٹرویو بھی دیاتھا ۔انٹرویو میں جب  شروری سے پوچھا گیا کہ وہ کن اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی ؟ توانہوں نے کھل کر عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’صرف مرد اداکاروں کے علاوہ، میں واقعی عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنا چاہوں گی۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ہمارے ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور مجھے امید ہے کہ فلمیں صرف ایک نہیں بلکہ مزید ہیروئنس کے ساتھ بنائی جائیں گی  کیونکہ میں امید کرتی ہوں کہ بطور خواتین ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے کو ملے گا، میں صرف ایسی فلمیں نہیں کرنا چاہتی ہوں جس میں صرف مرد ہوں اور کہانی کا مرکز بھی وہی ہوں۔‘‘


خبر یہ بھی ہے کہ وائی آر ایف کی  اسپائس یونیورس  کی پہلی خاتون لیڈ فلم میں عالیہ بھٹ اور شروری سپر ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی۔ اگرچہ وائی آر ایف نے ابھی تک اس منصوبے کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔اگر فلم میں دونوں اداکارؤں کو ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے تو وہ یقینی طور پر ایک بہترین ٹیگ ٹیم بنائیں گے!۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK