Inquilab Logo

فلموں میں اہم کردار ملنے پر شیفالی شاہ خوش 

Updated: March 11, 2022, 1:12 PM IST | Agency | Mumbai

شیفالی شاہ نے پھر یہ ثابت کردیا کہ وہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہے۔

Shefali Shah .Picture:INN
شیفالی شاہ تصویر: آئی این این

 شیفالی شاہ نے پھر یہ ثابت کردیا کہ وہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’میں خوش ہوں کہ’آخر کار‘ شوز اور فلموں میں اہم کردار یا متوازی اہم کردار  ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ ‘‘انہوں نے ٹی وی شوزاور فلم   ’بنے گی اپنی بات‘، ’حسرتیں‘، ’ستیہ ‘، ’گاندھی: مائی فادر‘، ’دی لاسٹ لیئر‘، ’دل دھڑکنے دو‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال  انہوں نے ۶؍ پروجیکٹ میں اداکاری کی  ۔ ایسا اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا ۔ شیفالی شاہ کے مطابق ’’میں نے (اب) جتنے بھی کردار کئے ہیں ،وہ لیڈ یا متوازی لیڈ ہیں۔ مجھے جس طرح کی اسکرپٹس اور کردار کی پیشکش کی گئی ہے،  اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہدایتکاروں کو مجھ پریہ اعتماد ہے کہ وہ اپنے کندھے پر شو یا فلم کو اٹھا سکتی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ مصنفین اور ہدایتکار مجھے ذہن میں رکھ کر چیزیں لکھنا چاہتے ہیں، یہ واقعی میرے لئے تبدیلی ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ ایک اداکار کیلئے بہت اچھی بات  ہے جو اس قسم کے کام کا انتظار کر تا ہے۔‘‘  فلم’جلسہ ‘میں شیفالی شاہ ایک بار پھر  ایک مضبوط کردار میں نظر آئیں گی ۔ اس فلم میں اداکارہ ودیابالن بھی ہیں۔’جلسہ‘  ۱۸؍مارچ کو پرائم ویڈیو پر ڈیبو کرے گی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK