Inquilab Logo

پٹھان کی کامیابی کے سبب ’شہزادہ‘ کی ریلیزمیں تاخیر

Updated: February 01, 2023, 12:37 PM IST | MUMBAI

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا سلسلہ ریلیز کے چھٹے روز بھی جاری ہے۔

Poster of Karthik Aryan`s film `Shehzada`; Photo: INN
کارتک آرین کی فلم ’شہزادہ‘ کا پوسٹر ; تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا سلسلہ ریلیز کے چھٹے روز بھی جاری ہے۔ فلم ’پٹھان‘ مجموعی طور پر دنیا بھر سے اب تک۶۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کاکاروبار کرچکی ہے۔ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم کی باکس آفس پر اس شاندار کامیابی کو دیکھتے ہوئے کارتک آرین کی فلم ’شہزادہ‘ کو ایک ہفتے کی تاخیر سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فلم شہزادہ کے پروڈیوسرامان گل نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے  میڈیا کو بتایا کہ جی ہاں، ہم نے فلم کی ریلیز کو ملتوی کر دیا ہے، کارتک اور میں شاہ رخ خان کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔  اُنہوں نے مزید کہا کہ اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ اگر ہم اپنی فلم کو ایک ہفتے کے بعد ریلیز کریں تو یہ ہماری فلم کیلئے بہتر ہوگا۔ یاد رہے کہ فلم ’شہزادہ‘ کی ہدایتکاری روہت دھون نے کی ہے اور اس فلم میں کارتک آرین کے ساتھ کریتی سینن، پریش راول اور منیشا کوئرالہ بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار، امان گل، ایس رادھا کرشنا اور کارتک آرین نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK