Inquilab Logo

شروتی ہاسن نے ناقدین کو خاموش کردیا

Updated: October 16, 2022, 9:54 AM IST | Mumbai

لی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہے اور یہ بہت واضح بھی ہے، لیکن مجھے کسی کو بھی اس سرجری کی وجہ بتانے کی ضرورت نہیں۔

Shruti Haasan
شروتی ہاسن

بالی ووڈ کی خوبصورت  اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہے اور یہ بہت واضح بھی ہے، لیکن مجھے کسی کو بھی اس سرجری کی وجہ بتانے کی ضرورت نہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شروتی نے کہا کہ میری ناک ٹوٹی ہوئی تھی اور میں نے اپنی پہلی فلم میں ٹوٹی ہوئی ناک کے ساتھ ہی اداکاری کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سرجری کے ذریعے میں اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کی کوشش کر رہی ہوں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے؟انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ میں کسی کو بتاؤں کہ میں ایسی کیوں نظر آنا چاہتی ہوں۔شروتی کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی سرجری وغیرہ کروانا چاہتے ہیں کروائیں، نہیں کروانا چاہتے نہ کروائیں، مجھے کسی سے کوئی مسئلہ نہیں۔خیال رہے کہ سرجری کروانے پر شروتی کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا تھا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK