Inquilab Logo

سدھارتھ ملہوترا راؤڈی راٹھور کے سیکوئل میں کام کریں گے

Updated: April 13, 2023, 1:37 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا سپرہٹ فلم راؤڈی راٹھور کے سیکول میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

Akshay will be replaced by Siddharth in the second part of the action-packed film
ایکشن سے بھرپور فلم کےدوسرے حصے میںاکشے کی جگہ سدھارتھ لیں گے

 بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا سپرہٹ فلم راؤڈی راٹھور کے سیکول میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ ۲۰۱۲ءمیں آنے والی سپرہٹ فلم راؤڈی راٹھور میں اکشے کماراور سوناکشی سنہانے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔ پربھودیو کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم۲۰۰۶ءکی تیلگو بلاک بسٹر ’وکرم کرڈو‘ کا سرکاری ریمیک تھا۔ فلم راؤڈی راٹھور کا سیکول بنایا جا رہا ہے۔ چرچا ہے کہ راؤڈی راٹھور کے سیکول میں اکشے کمار کی جگہ سدھارتھ ملہوترا کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری شبینہ خان اور سنجے لیلا بھنسالی کریں گے اور امید ہے کہ اگلے دو مہینے میں فلم کی شوٹنگ بھی شروع کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK