Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم میں کام دلانے کے نام پر کچھ لوگوں نے راج کمار راؤ سے ۱۰؍ہزار ٹھگ لئے تھے

Updated: July 13, 2026, 1:04 PM IST | Agency | Mumbai

راج کمار رائو آج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے ہیں۔ ان کی فلمیں باکس آفس پر آمدنی کرنے لگی ہیں لیکن آج راج کمار راؤجس مقام پر پہنچے ہیں، وہاں تک کا ان کاسفر آسان نہیں تھا۔

Rajkummar.Photo:INN
راج کمار۔ تصویر:آئی این این

 راج کمار رائو آج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے ہیں۔ ان کی فلمیں باکس آفس پر آمدنی کرنے لگی ہیں لیکن آج راج کمار راؤ جس مقام پر پہنچے ہیں، وہاں تک کا ان کاسفر آسان نہیں تھا۔

 

یہ بھی پڑھئے:ٹیم کو لگاتار مل رہی کامیابی عام بات نہیں : میسی

 کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہوں نے بے شمار مشکلات کا سامنا کیا۔ ایک فلم میں کام حاصل کرنے کی امید میں انہیں ایک مرتبہ ۱۰؍ہزار روپےگنوانے پڑے تھے،اس کے باوجود انہیں کوئی کردار نہیں ملا۔راج کمار راؤ کی کامیابی کی کہانی محنت، صبر اور لگن کی بہترین مثال ہے۔ آج انہیں ہندی سنیما کے سب سے ورسٹائل اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن کریئرکے ابتدائی دنوں میں انہیں طویل جدوجہد سے گزرنا پڑا۔اداکار بننے کا خواب ان کے دل میں اس وقت پیدا ہوا جب انہوں نے منوج باجپئی کی اداکاری دیکھی۔ وہ ان کی صلاحیتوں سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے بھی اداکاری ہی کو اپنا پیشہ بنانےکا فیصلہ کیا اور قسمت آزمانے ممبئی کا رخ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پیٹرول پمپ پہنچے


ابتدائی دور میں انہیں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا جس پر شاید یقین کرنا مشکل ہو۔ اداکاری کا موقع دلانے کے نام پر کچھ افراد نے ان سے ۱۰؍ہزار روپےٹھگ لیےتھے۔اس واقعے کا انکشاف خود راج کمار راؤ نے’دی کپل شرما شو‘میں کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی فلم حاصل کرنا ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج تھا۔ ایک مرتبہ انہوں نے ایک بڑے ٹی وی چینل کے نئے شو کے لیے آڈیشن کا اشتہار دیکھا۔ آڈیشن دینے کے لیے وہ سائیکل پر گروگرام سے دہلی پہنچے۔وہیں کچھ لوگوں نے ان سے کہا کہ اگر وہ اس شو میں کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ۱۰؍ہزار روپے اداکرنے ہوں گے۔ اداکار بننے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی خواہش میں انہوں نے یہ رقم بھی دے دی۔ لیکن جب چند دن بعد وہ دوبارہ وہاں پہنچے تو دیکھا کہ نہ کوئی دفتر موجود تھا اور نہ ہی وہ لوگ۔ تب انہیں احساس ہوا کہ وہ دھوکے کا شکار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK