بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی ویب سیریز دہاڑ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 27, 2023, 11:52 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی ویب سیریز دہاڑ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی ویب سیریز دہاڑ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ سوناکشی سنہا او ٹی ٹی پرآغاز کرنے والی ہیں۔ ان کی پہلی ویب سیریز `دہاڑ۱۲؍ مئی کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے والی ہے۔ سوناکشی ویب سیریز میں پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ ٹیزر کی شروعات ۲۷؍ خواتین کی موت کی الجھی ہوئی گتھی سے ہوتی ہے جن کے لئے شکایت درج نہیں کروائی گئی ہےتاہم سوناکشی سنہا یعنی سب انسپکٹر انجلی بھاٹیہ قتل کے ان واقعات کی تحقیقات کا کام سنبھالتی ہیں۔ دہاڑ کو مشترکہ طور پر ریما کاگتی اور روچیکا اوبرائے نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ `دہاڑ میں سوناکشی سنہا، وجے ورما، گلشن دیویا اور سوہم شاہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ زویا اختر اور ریما کاگتی کی بنائی گئی یہ ویب سیریز ہندوستان کی پہلی ایسی ویب سیریز ہے جسے برلن فلم فیسٹیول میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فروری میں اس کے پریمیرکے بعد اب یہ۱۲؍مئی کو ایمیزون پر ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔
بھومیکا کو۲؍اہم فلموں سے کیوں نکالا گیا؟
ممبئی (ایجنسی):بالی ووڈ بھائی، سلمان خان کے مدِ مقابل فلم ’تیرے نام‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ بھومیکا چاؤلہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں فلم ’جب وی میٹ‘ اور ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ سے نکال دیا گیا تھا۔اداکارہ بھومیکا نے حال ہی میں میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران پہلے بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلموں میں سائن ہونے اور پھر ان کی جگہ دوسری اداکاراؤں کو تبدیل کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔بھومیکا نے بتایا ہے کہ فلم ’جب وی میٹ‘ میں کرینہ کپور اور ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں گریسی سنگھ سے قبل اُنہیں سائن کیا گیا تھا۔بھومیکا چاؤلہ نے مزید کہا کہ مجھے بہت سے آفرس ملے ہیں، میں ہمیشہ سے ہی فلم تیرے نام کے بعد پہلا انتخاب رہی ہوں، اس فلم کے بعد میں نے بہت بڑی فلم سائن کی تھی مگر بدقسمتی سے اس فلم کے پہلے پروڈکشن بدلی، پھر ہیرو بدلا، فلم کا ٹائٹل بدل گیا اور پھر ہیروئن کو بھی بدل دیا گیا ۔امتیاز علی کی ۲۰۰۷ء میں ’جب وی میٹ ‘ بنائی تھی۔