Inquilab Logo

یومیہ اُجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کیلئے سوناکشی اپنی پیاری چیز نیلام کریں گی

Updated: May 19, 2020, 6:30 AM IST | Agency | Mumbai

سوناکشی نے یومیہ اُجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کیلئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے

Sonakshi SInha - PIC : INN
سوناکشی سنہا ۔ تصویر : آئی این این

سوناکشی نے یومیہ اُجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کیلئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ وہ اپنی سب سے خاص چیز نیلام کرنے جارہی ہے اور وہ اس سے حاصل ہونے والی تمام رقم یومیہ اُجرت پانے والے مزدوروں کی مدد میں بطور عطیہ دیں گی۔ سوناکشی سنہا اپنے آرٹ ورک کی آن لائن نیلامی کرنے جارہی ہیں۔ ان میں سوناکشی کی ڈِجیٹل پرنٹ ، اسکیچ اور کینوس پینٹنگز شامل ہیں۔ سوناکشی نے خود ٹویٹ کرکے یہ بتایا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں خود کی بنائی ہوئی تصویر کے ساتھ اپنی فوٹو جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اگر ہم دوسروں کیلئے کچھ نہیں کرسکتے تو کس بات کے اچھے ہیں۔ میرا آرٹ ورک میری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھا تا ہے۔ مجھے یہ سب کرکے بہت خوشی ہوتی ہے۔ لیکن اب اس کا استعمال دوسروں کیلئے کرکے مجھے مزید راحت ملے گی۔‘‘ سوناکشی نے کہا کہ ’’ لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر یومیہ اُجرت پانے والوں پر پڑا ہے۔ یہ لاک ڈاون ان مزدوروں کیلئے ایک بھیانک خواب کی طرح آیا ہے۔ وہ اتنے پریشان ہوگئے ہیں کہ ان کے پاس اپنے اور اپنے اہل خانہ کو کھلانے کیلئے کھانا تک نہیں ہے۔ یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ لہٰذا میں نے ’فنکائنڈ‘ کے ساتھ اپنے آرٹ ورک کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں کینوس پینٹنگ اور خاکوں کا ایک مرکب ہوگا۔ یہ میں نے اپنے دل سے بنا لیا ہے۔ اب ان کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ان یومیہ اُجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کیلئے دی جائے گی جو اپنے لئے کھانا بھی نہیں خرید سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK