Inquilab Logo

’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

Updated: January 12, 2024, 10:26 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگرشراف کی آنے والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

A new glimpse of Big Mian and Small Mian. Photo: INN
بڑے میاںچھوٹے میاں کی نئی جھلک۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگرشراف کی آنے والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر’بڑے میاں چھوٹے میاں‘کا ’لک‘ شیئرکیاہے۔ تصویر میں اکشے کماراور ٹائیگر شراف دونوں ہیلی کاپٹر کے سامنے انتہائی اسٹائلش  انداز میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔ جہاں اکشے نے پوری آستین والی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے، ٹائیگر اپنےبائسپس دکھاتے ہوئےنظر آرہے ہیں۔
 اکشے نے کیپشن میں لکھا، فلم کی ریلیز میں صرف ۳؍ماہ رہ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اس سال عید پر ریلیز ہو رہی ہے۔ بڑے میاں چھوٹے میاں کو واسوبھگنانی اور جیکی بھگنانی کے پروڈکشن ہاؤس پوجا انٹرٹینمنٹ کے  بینر تلے بنایا جارہا ہے۔ بڑے میاں چھوٹے میاں میں اکشے کمار اور ٹائیگر  شراف کے ساتھ سوناکشی سنہا، مانوشی چھلر اور عالیہ ایف ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK