Inquilab Logo

سنی دیول اور امیشا پٹیل’تارا‘ اور ’سکینہ‘ کے روپ میں

Updated: February 28, 2023, 2:28 PM IST | Mumbai

بالی ووڈاداکار سنی دیول ان دنوں اپنی فلم ’غدر۲‘ کی وجہ سےسرخیوںمیںہیں۔

2 pictures taken from Ameesha Patel and Sunny Deol`s video
امیشا پٹیل اور سنی دیول کے ویڈیو سے لی گئی ۲؍تصویریں

 بالی ووڈاداکار سنی دیول ان دنوں اپنی فلم ’غدر۲‘ کی وجہ سےسرخیوںمیںہیں۔ اس فلم میں سنی اور امیشا پٹیل کی جوڑی ایک بار پھر نظر آئے گی۔ دریں اثنا، دونوں نے حال ہی میں ایک ساتھ ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی ہے، جس کاایک ویڈیو منظر عام پر آیاہے۔ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح بہت خوش ہوئے۔
 اس ویڈیو میں جہاں سنی ٹی شرٹ پینٹ اور کوٹ میںخوبرو نظر آرہےہیں وہیں امیشا سنہری لہنگے میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔اس دوران دونوں نےپیپرازی کو زبردست پوزدیا۔ سنی اپنا ’ڈھائی کلو کا ہاتھ‘ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیوکے منظر عام پر آتے ہی صارفین نے اس ویڈیو کو بہت پسندکیا اور تبصرے کیے۔واضح رہے کہ سنی اور امیشا ایک بار پھر فلم غدر۲؍میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔یہ فلم ’غدر‘ کا دوسرا حصہ ہے، اور یہ۱۱؍اگست ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK