ہند پاک کشیدگی کے درمیان سنی دیول نے’’ بارڈر ۲‘‘ کی تیاری تیز کردی اور ’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ کا پیچ ورک روک دیا۔
EPAPER
Updated: May 11, 2025, 5:04 PM IST | Mumbai
ہند پاک کشیدگی کے درمیان سنی دیول نے’’ بارڈر ۲‘‘ کی تیاری تیز کردی اور ’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ کا پیچ ورک روک دیا۔
ہند پاک کشیدگی کے درمیان سنی ڈیول نے’’ بارڈر ۲؍‘‘ کی تیاری تیز کردی اور ’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ کا پیچ ورک روک دیا۔ یہ کوئی راز نہیں کہ سنی دیول کی فلمیں پاکستان میں پابندی کا شکار ہیں، جس کی بڑی وجہ ان میں انتہائی حب الوطنی اور جارحانہ قوم پرستانہ موضوعات کا بیانیہ ہے۔ حالیہ واقعات، خاص طور پر پہلگام دہشت گردی حملوں اور آپریشن سندور کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر، سنی دیول کے آنے والے منصوبوں—’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ اور’’ بارڈر۲؍‘‘ کو لے کر یہ پابندی ایک بار پھر زیر بحث آ گئی ہے۔ دونوں فلموں کے سیاسی طور پر حساس موضوعات کے باعث شدید ردعمل کی توقع ہے۔
تازہ معلومات کے مطابق، سنی دیول نے ’’لاہور ۹۴۷ء‘‘ کی فلم بندی تقریباً مکمل کر لی تھی، صرف کچھ پیچ ورک کے مناظر باقی تھے۔ لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے، ’’گھاتک‘‘ فلم سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے اپنی توجہ ’’بارڈر۲؍‘‘ پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نتیجتاً، ’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ کا پیچ ورک عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک ماخذ نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا، ’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ کے تقریباً ۱۵؍ دن کے پیچ ورک شوٹ باقی ہیں۔ لیکن سنی دیول اس وقت اسے ترجیح نہیں دے رہے۔ وہ فلم کے موضوع سے محبت کرتے ہیں، لیکن انہیں خدشہ ہے کہ موجودہ دور میں، جب پاکستان کو بڑا دشمن سمجھا جا رہا ہے اور وہ ہمارے شہری علاقوں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تو یہ فلم اور اس کا پیغام مفاد پرست عناصر کی طرف سے غلط طریقے سے پیش کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے وہ اس کی شوٹنگ سے گریز کر رہے ہیں۔‘‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ ’’ سنی دیول شاید یہ ترجیح دیں گے کہ پہلے ’’بارڈر۲؍‘‘ ریلیز ہو۔ اس فلم میں وہ پاکستانی فوج سے لڑتے نظر آئیں گے، اور یہ فلم موجودہ قومی جذبات کے عین مطابق ہوگی۔ اس کے بعد وہ چاہیں گے کہ ’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ ریلیز ہو۔’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بن رہی ہے، جس میں سنی دیول اور پریتی زنٹا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم۱۹۸۰ء میں سید اصغر وجاہت کے مشہور ڈرامے ’’جس نے لاہور نہیں دیکھا‘‘ پر مبنی ہے۔ دوسری جانب، ’’بارڈر۲؍‘‘ کو بالی ووڈ کی سب سے بڑی جنگی فلموں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، جس میں ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور سنی دیول مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔