Inquilab Logo

سورا اور فہد کا دوسرا استقبالیہ بریلی میں منعقد ہوا،وداعی پر جذباتی نظر آئیں

Updated: March 21, 2023, 10:49 AM IST | Mumbai

سورابھاسکر نے حال ہی میں سماج وادی پارٹی کےلیڈرفہد احمد سے روایتی انداز میں شادی کی ہے

Image taken from Swara Bhasker vidai video
سورا کی وداعی کے موقع کی ویڈیو سے لی گئی تصویر

سورابھاسکر نے حال ہی میں سماج وادی پارٹی کےلیڈرفہد احمد سے روایتی انداز میں شادی کی ہے۔ شادی کےبعد ان کی وداعی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ سورا اس ویڈیو میں جذباتی نظر آرہی ہیں۔ظاہرہےکہ وہ اپنے والدین کا گھر چھوڑ کر سسرال جا رہی ہیں۔اس دوران سورا کے والد نے ان کے اس ویڈیو پر تبصرہ کیا۔ سورا کے والد نے لکھا ہےکہ اگرچہ وہ ایک ’کھڑوس‘والد ہیں لیکن ان کی وداعی دیکھ کر وہ بہت جذباتی ہو رہے ہیں۔
سورا کا لہنگا پاکستان سے آیا تھا
 سورانےاپنے دوسرے استقبالیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ براؤن شیڈ کےلہنگےمیںنظر آرہی ہیں۔ سورا نے لکھا ہے کہ یہ لہنگا ان کیلئےسرحد پار سے لایا گیا ہے۔ سورا نے اس لہنگے کی بہت تعریف کی ہے۔
ممتا بنرجی نے سوارا کو مبارکباد دی
 مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک نوٹ کےذریعے سوراکو شادی کی مبارکباد دی ہے۔ اس کےجواب میں سورا نے بھی ممتا کا شکریہ ادا کیا ہے۔سورا نے لکھا،’’آپ کی نیک خواہشات کو پاکر خوشی محسوس ہو رہی ہے، اگر آپ استقبالیہ پرآتیں تو یہ کیک پر آئسنگ ہوتا لیکن پھر بھی اس مبارکباد کے لیے آپ کا شکریہ۔‘‘
دہلی کے بعد بریلی میں دوسرا استقبال
 دہلی کےبعد دوسرا استقبالیہ بریلی میں فہد کے گھرپر ہوا۔ یہ استقبالیہ بریلی کے نینی تال روڈ پر واقع نروان ریزورٹ میں ہوا۔اس استقبالیہ میں تقریباًایک ہزار لوگوںکومدعو کیا گیا تھا۔ جس میں فہد کےگاؤں بہیدی، دہلی، ممبئی سمیت کئی شہروں سے مہمان پہنچے۔اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں سماج وادی پارٹی کے کئی بڑے لیڈر بھی پہنچے تھے۔
پہلا استقبالیہ۱۶؍مارچ کو دہلی میں منعقد ہوا
 اس سے قبل سورااور فہد نے ۱۶؍مارچ کو دہلی میںایک شاندار استقبالیہ پارٹی دی تھی۔ اس پارٹی میںسیاسی دنیا کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ پارٹی میں راہل گاندھی،ششی تھرور۔ اروند کیجریوال اوراکھلیش یادو سمیت کئی سیاستدان پہنچے تھے۔ راجیہ سبھا ایم پی اور اداکارہ جیا بچن نے بھی پارٹی میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK