ابراہیم زدران کی جارحانہ بیٹنگ اور محمد نبی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت افغانستان نے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے اپنے آخری گروپ میچ میں کنیڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد۸۲؍ رنز سے ہرا دیا۔
EPAPER
Updated: February 20, 2026, 2:54 PM IST | Mumbai
ابراہیم زدران کی جارحانہ بیٹنگ اور محمد نبی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت افغانستان نے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے اپنے آخری گروپ میچ میں کنیڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد۸۲؍ رنز سے ہرا دیا۔
ابراہیم زدران کی جارحانہ بیٹنگ اور محمد نبی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت افغانستان نے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے اپنے آخری گروپ میچ میں کنیڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد۸۲؍ رنز سے ہرا دیا۔ اگرچہ افغانستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا تھا، لیکن اس بڑی جیت کے ساتھ انہوں نے ٹورنامنٹ کا باوقار اختتام کیا۔ ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں۲۰۰؍ رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔ اوپنر ابراہیم زدران نے صرف ۵۶؍ گیندوں پر ۷؍چوکوں اور ۵؍چھکوں کی مدد سے ۹۵؍رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ وہ اپنی سنچری سے محض ۵؍ رنز دور رہ گئے۔صدیق اللہ اٹل (۴۴؍ رن) اور ابراہیم کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے ۹۵؍ رنز کی اہم شراکت نے کنیڈا کے بولرس کو بے بس کر دیا۔ جسکرن سنگھ کنیڈا کے سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے ۳؍وکٹ حاصل کئے۔ ۲۰۱؍ رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کنیڈا کی ٹیم کبھی بھی مقابلے میں نظر نہیں آئی۔ کپتان دلپریت سنگھ (۱۳؍رن) اور یوراج سامرا (۱۷؍رن) کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ رک نہ سکا۔
ہرش ٹھاکر نے ۳۰؍ اور سعد بن ظفر نے ۲۸؍ رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی لیکن وہ کافی نہ تھی۔ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے۴؍ وکٹ حاصل کئے اورکنیڈا کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی کپتان راشد خان نے بھی۲؍ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف قریبی ہار کے بعد اس بڑی جیت نے کھلاڑیوں کاحوصلہ بلند کیا ہے۔ ابراہیم زدران کے فارم اور محمد نبی کا تجربہ آنے والے مقابلوں کے لیے افغانستان کے لیے مثبت پہلو ہیں۔
بڑا دھماکہ: آسٹریلیائی اسٹار گلین میکسویل پی ایس ایل کا حصہ بن گئے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز اور جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل نے پی ایس ایل الیون کے لیے باضابطہ معاہدہ کر لیا ہے۔ گلین میکسویل پی ایس ایل کے۱۱؍ویں ایڈیشن میں نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:دوحہ اوپن : کوارٹر فائنل میں الکاراز کا کھاچانوف سے مقابلہ
بین الاقوامی کرکٹ کے اس بڑے اسٹار نے رواں برس آئی پی ایل سے معذرت کے بعد پی ایس ایل کا رخ کیا ہے، جسے لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ میکسویل کی شمولیت سے حیدرآباد کنگزمین کا مڈل آرڈر دنیا کے خطرناک ترین بیٹنگ لائن اپس میں شامل ہو گیا ہے۔معاہدے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں آسٹریلوی اسٹار کا کہنا تھا ’’میں پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے اور حیدرآباد کنگز مین کی نمائندگی کرنے پر بے حد خوش ہوں۔ مجھے پاکستان کے عوام سے ہمیشہ بہت پیار اور احترام ملا ہے، اور اب ان کے سامنے میدان میں اترنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:’’کاک ٹیل ۲‘‘ کی کہانی افشاں ، شاہد نہیں،کریتی اور رشمیکا مرکزی کردار نبھائیں گی
حیدرآباد کی ٹیم نے میکسویل جیسے بڑے نام کو سائن کر کے دیگر تمام ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ماہرین کے مطابق میکسویل کی موجودگی سے ڈیتھ اوورز میں رنز بنانے کی رفتار میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔ ان کا وسیع ٹی ۲۰؍ تجربہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگا۔ میکسویل کے آنے سے حیدرآباد کنگزمین کی فین فالونگ میں بین الاقوامی سطح پر اضافہ متوقع ہے۔