• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نئے البم کی ریلیز سے ۱۳؍ دن پہلے ٹیلر سویفٹ کا ریڈیو چینل ’’چینل ۱۳‘‘ جاری

Updated: September 22, 2025, 9:09 PM IST | Los Angeles

ٹیلر سویفٹ نے مداحوں کیلئے اپنا نیا ریڈیو چینل ’’چینل ۱۳‘‘ شروع کیا ہے جس پر ان کے نغمے مختلف مکس کے ساتھ سنے جاسکتے ہیں۔ ۳؍ اکتوبر کو ان کا نیا البم ’’دی لائف آف اے شو گرل‘‘ ریلیز ہوگا۔

Taylor Swift. Photo: INN
ٹیلر سویفٹ۔ تصویر: آئی این این

ارپ پتی پاپ اسٹار ٹیلر سویفٹ نے ۳؍ اکتوبر کو اپنے نئے البم ’’دی لائف آف اے شو گرل‘‘ کی ریلیز سے پہلے اپنا ریڈیو چینل لانچ کیا ہے۔ خیال رہے کہ وہ ’’۱۳‘‘ کو اپنے لئے خوش قسمت نمبر قرار دیتی ہیں۔ گزشتہ دنوں اپنے ورلڈ ٹور کے اختتام تک وہ دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکار بن چکی تھیں۔ وہ بیونسے کو پچھاڑ کر پہلے نمبر پر قابض ہوگئی ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے چینل ’’سیریس ایکس ایم‘‘ کا اعلان کیا تھا۔ اور اب ریڈیو پر ان کا ’’ٹیلرز چینل ۱۳‘‘ فعال ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ چینل انہوں نے اپنے البم کی ریلیز سے ۱۳؍ دن پہلے شروع کیا ہے۔ یہ چینل ۱۹؍ اکتوبر تک فعال رہے گا اور شمالی امریکہ کے سیریس ایکس ایم کے صارفین اسے سن سکیں گے۔ اہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ ہندوستان میں بھی سنا جاسکے گا؟

یہ بھی پڑھئے:کیا ون ڈیزل ہندوستان میں دپیکا کے ساتھ ٹرپل ایکس ۴؍ کی شوٹنگ کریں گے

ٹیلر سویفٹ کے ہندوستانی مداح ہندوستان میں رہتے ہوئے اس چینل کو نہیں سن سکتے کیونکہ اس کیلئے سیٹیلائٹ سبسکرپشن لازمی ہے۔ تاہم، یہ ممکن ہے کہ سیریس ایکس ایم ایپ سے چینل ۱۳؍ کے مشمولات کو ڈاؤن لوڈ کرکے سنا جائے۔ سویفٹ کی ٹیم نے اس کے بارے میں اب تک کچھ واضح نہیں کیا ہے۔ لیکن یہ صاف ہے کہ چینل ۱۳؍ ہندوستان میں دستیاب نہیں ہے۔ اس چینل پر ان کے سپر ہٹ اور ہٹ نغموں کو مختلف مکس کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے۔ ٹیلر کے اب تک ۱۱؍ البم ریلیز ہوچکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی منفرد موسیقی، بول اور انداز سے بہت ہی کم وقت میں ٹیلر سویفٹ موسیقی کی دنیا کا بڑا نام بن چکی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK