ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شاہانہ شادی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے مطابق جوڑے نے شادی کی تقریب کیلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے اور انتظامات پر ایک لاکھ۶۰؍ ہزار ڈالر سے زائد ادا کئے۔
EPAPER
Updated: July 11, 2026, 10:08 PM IST | New York
ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شاہانہ شادی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے مطابق جوڑے نے شادی کی تقریب کیلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے اور انتظامات پر ایک لاکھ۶۰؍ ہزار ڈالر سے زائد ادا کئے۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال کھلاڑی ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ جوڑے نے ۳؍ جولائی کی شب نیویارک شہر کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک شاندار تقریبِ شادی میں نکاح کیا۔ ان کی محبت کی داستان پہلے ہی دنیا بھر میں موضوعِ بحث رہی، جبکہ مداح اب بھی اس ستاروں سے سجی شادی کی تقریب کی تفصیلات جاننے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
شادی کے اجازت نامے پرایک لاکھ۶۰؍ ہزار ڈالر خرچ: ظہران ممدانی کا انکشاف
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی شادی کیلئے شہر سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے پرایک لاکھ۶۰؍ ہزار ڈالر سے زائد اداکئے۔ رولنگ اسٹون کے مطابق، ۱۰؍ جولائی کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ممدانی نے بتایا کہ یہ رقم مڈ ٹاؤن کے اطراف سڑکیں بند کرنے اور تقریب کے دوران سیکوریٹی و انتظامی اخراجات پورے کرنے کیلئے ادا کی گئی تھی، کیونکہ شادی امریکی یومِ آزادی (۴؍ جولائی) کی تقریبات کے موقع پر منعقد ہوئی تھی۔ ایک صحافی نے میئر سے سوال کیا کہ:’’کیا ٹیلر سوئفٹ نیویارک پولیس کے اضافی اوقاتِ کار (اوور ٹائم) کی ادائیگی بھی کرے گی؟ اگر ہاں، تو کتنی رقم اور کس کو ادا کی جائے گی؟‘‘اس پر ظہران ممدانی نے جواب دیا:’’ٹیلر سوئفٹ پہلے ہی اس اجازت نامے کی لاگت ادا کر چکی ہیں، جوایک لاکھ۶۰؍ ہزار ڈالر سے زیادہ تھی۔ اس میں تقریب کیلئے کئے گئے سرکاری انتظامات اور ردِعمل کے اخراجات بھی شامل تھے۔ یہ اجازت نامہ تقریب سے چند روز قبل ہی حتمی شکل دیا گیا تھا۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: یروشلم : مفتی اعظم اسرائیلی حراست میں،ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ میں جانے پر روک
نیویارک کے شہریوں کی تنقید
شادی کی شاندار تقریب کے باوجود بعض نیویارک کے شہریوں نے ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں تقریباً ایک ہزار مہمانوں کی شرکت کے باعث شہر کی اہم سڑکیں بند رہیں، جس سے یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران شدید ٹریفک جام اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تنقید میں اضافہ ہونے پر نیویارک سے ریپبلکن رکنِ کانگریس نکول مالیوٹاکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:’’ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کو نیویارک پولیس کے ان ۱۳۰؍اہلکاروں کے اضافی اخراجات ادا کرنے چاہئیں جو روزانہ ان کی ملین ڈالر مالیت کی، ایک ہزار افراد پر مشتمل شادی کی حفاظت پر مامور تھے۔ ہمارے پولیس اہلکار پہلے ہی یومِ آزادی کی تقریبات کے باعث اوور ٹائم کر رہے ہیں، اس کا بوجھ نیویارک کے ٹیکس دہندگان پر نہیں پڑنا چاہئے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: آیت اللہ علی خامنہ ای کے راستے پر چلنے کا عزم
واضح رہے کہ حال ہی میں شادی کے بعد اس جوڑے نے پہلی بار عوامی طور پر کنساس سٹی چیفس کے کھلاڑی جوجو اسمتھ-شسٹر اور لورا کروک کی شادی میں شرکت کی۔ تاہم، اب تک ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے اپنی شادی کی کوئی باضابطہ تصاویر جاری نہیں کیں، جس کے باعث مداحوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔