Inquilab Logo

کارتک آرین اور کیارا کی فلم’ستیہ پریم کی کتھا‘ کا ٹیزر ریلیز

Updated: May 19, 2023, 1:44 PM IST | Mumbai

کیارا اڈوانی اور کارتک آرین کی سب سے زیادہ انتظارکی جانے والی فلم’ستیہ پریم کی کتھا‘کا ٹیزرجاری کر دیا گیا ہے۔ کیارا نے اس کا ٹیزر اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

کیارا اڈوانی اور کارتک آرین کی سب سے زیادہ انتظارکی جانے والی فلم’ستیہ پریم کی کتھا‘کا ٹیزرجاری کر دیا گیا ہے۔ کیارا نے اس کا ٹیزر اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ فلم کے ٹیزرمیں کارتک-کیارا کی رومانوی کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ویڈیو کا آغاز کارتک آرین کے بیک گراؤنڈ ڈائیلاگ سےہوتا ہے، جس میں اداکار کہتےہیں،’’باتیں جو کبھی پوری نہہوں، وعدے جو ادھورے ہوں، ہنسی جو کبھی کم نہ ہو، آنکھیں جو کبھی نم نہ ہوں اور اگر ہو تو بس اتنا ضرور ہو،آنسو اس کے پر آنکھیں میری ہوں۔‘‘ٹیزرکو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک دل کو چھو لینے والی محبت کی کہانی ہے۔
ٹیزر دیکھنے کے بعد مداح متاثر ہوئے
 سوشل میڈیا پر شائقین فلم کےٹیزر کو بے حد پسندکررہےہیں۔ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا،’انتظار نہیں کر سکتا‘۔جبکہ ایک اورصارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا،’’اس لو اسٹوری فلم کے لیے پرجوش ہوں‘‘۔واضح رہے کہ ’بھول بھلیاں۲‘ میں کیارا- کارتک کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا تھا، اب مداح انہیں اس فلم میں دوبارہ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔
فلم کا ٹائٹل تبدیل کر دیا گیا
 فلم کے ڈائریکٹر سمیر ودوان نے اس کا ٹائٹل بدل کر’ستیہ پریم کی کتھا‘کر دیا۔ اس فلم کا پہلے نام ’ستیہ نارائن کی کتھا‘تھا۔دراصل فلم کا اعلان ہوتے ہی ٹائٹل  پر تنازع شروع ہو گیا تھا۔
 بہت سے لوگوں نے اسےہندو مخالف قرار دیا تھاجس کے بعد میکرز نے کہا تھا کہ ہم فلم کا ٹائٹل تبدیل کریں گےکیونکہ وہ کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK