Inquilab Logo

بادشاہ نے اپنے نئے گانے’پانی پانی‘کاویڈیو شیئر کیا

Updated: July 03, 2021, 12:27 PM IST | Agency | Mumbai

ر ریپر بادشاہ کے گانوں کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔ ان کے گانےلوگوں کے ذہنوں کو حاوی ہیں۔ ان کے اب تک کے سبھی گانوں نے بہت دھوم مچا رکھی ہے۔

Badshah  and Jacqueline Fernandez.Picture:INN
بادشاہ اور جیکلین فرنانڈس۔تصویر :آئی این این

ریپر بادشاہ کے گانوں کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔ ان کے گانےلوگوں کے ذہنوں کو حاوی ہیں۔ ان کے اب تک کے سبھی گانوں نے بہت دھوم مچا رکھی ہے۔ان کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گیت  پانی-پانی نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اس گانے کو انٹرنیٹ پر بہت پسند کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں ، بادشاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈس کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویڈیو میں ، وہ دونوں حال ہی میں ریلیز ہونےوالےگانے پانی پانی پر زبردست رقص کررہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی بادشاہ اور جیکلین فرنانڈس گانے’گیندا پھول‘ میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں۔رقص کے ویڈیو کو بادشاہ نے شیئر کیا۔ یہ ان کے پانی پانی گانے کا ایک چھوٹی ویڈیو کلپ ہے، جسے انہوں نے گانے سے کاٹنے کے بعد شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بادشاہ اور جیکلین فرنانڈس پانی کےبیچ کھڑے ناچ رہے ہیں۔ بادشاہ نے نیلے رنگ کی قمیص اور سیاہ پتلون پہن رکھی ہے اور جیکلین فرنانڈس نے شاندار نیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔ بادشاہ نے اس ویڈیو کے کیپشن میں’برف اور آگ‘لکھا ہے، جس پر جیکلین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہا ہاہا میرے جیسےکیا ؟‘واضح رہے کہ بادشاہ نے اپنے کریئر میں اب تک بہت سے ہٹ گانے گائے ہیں۔ جس میںڈی جے والے بابو ،چول ، اسٹیرڈے ، موو یوک لک ، ہیپی ہیپی کولوگوں نےکافی پسند کیا۔ اسی دوران ، جیکلین نے اپنے فلمی لریئر کا آغاز۲۰۰۱ءمیں فلم ’علاءدین‘ سےکیا تھا۔جس کے بعد انہوں نے ہاؤس فل ۳؍، ریس۳؍ ، ڈرائیو ، رائے اور برادرس جیسی بڑی فلموں میں کام کیا۔ اب جیکولین جلد ہی `کِک۲؍ میں سلمان خان کے ساتھ ’بھوت پولیس‘ ،روہت شیٹی کی ’سرکس‘اوربچن پانڈے میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK