• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اداکارہ جیکلن فرنانڈس کا پہلا گانا ’اسٹارم رائیڈر‘ ریلیز

Updated: September 22, 2024, 10:48 AM IST | Agency | Mumbai

معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکلن فرنانڈس کا پہلا گانا ’اسٹارم رائیڈر‘ ریلیز ہو گیا ہے۔

Jacqueline Fernandez. Photo: INN
جیکلن فرنانڈس۔ تصویر : آئی این این

معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکلن فرنانڈس کا پہلا گانا ’اسٹارم رائیڈر‘ ریلیز ہو گیا ہے۔’اسٹارم رائیڈر‘ گانا امریتا سین اور رابن گروبرٹ نے لکھا ہے اور اسے امرتا سین، جیک جیونگ (فریسن)، سربن کیزن، فینوم اور ایلکس ونٹر نے تیار کیا ہے۔ ’اسٹارم رائیڈر‘ کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے، جیکلن نے اپنی ٹیم کی جانب سے شیئر کئے گئے ایک نوٹ میں کہا ’’جب میں نے موسیقی میں قدم رکھا تو یہ میرے لیے صرف گانا ہی نہیں تھا، بلکہ یہ میری کہانی، جذبات اور سفر کے اظہار کا ایک ذریعہ بن گیا تھا۔ موسیقی آواز سے زیادہ ہے۔ یہ کنکشن اور بااختیار بنانے کے بارے میں ہے۔ میں نے تقریباً ایک سال تک اس سنگل پر کام کیا، ویڈیو میں اپنے  ہرلُک کو جانچاپرکھا اور ہر ایک طاقتورہے، اس کے پیچھے گہرے معنی ہیں۔ 
جیکلن نےکہا ’’میرا سنگل اسٹارم رائیڈر میرے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ یہ تبدیلی کو قبول کرنے،طوفان میں طاقت تلاش کرنے اور  ہمت اوراحترام کے ساتھ زندگی کی لہروں پر سوار ہونے کاایک ذریعہ ہے۔ میں نے اس ٹریک کو اپنے دل سےگایاہےاور اپنے مداحوں کے ساتھ اس نئے باب کا تجربہ کرنے کا انتظار نہیں کرسکتی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK