Inquilab Logo

بھوجپوری فلم’ہم ہیں راہی پیار کے‘یوم آزادی پر بہار اور جھارکھنڈ میں ریلیز ہوگی

Updated: August 12, 2021, 2:36 PM IST | Agency | Mumbai

فلم’ہم ہیں راہی پیار کے‘ میں پون سنگھ اور ہرشیکاپونیچااہم کردار میں نظر آئیں گے،کووڈ سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعدتھیٹر میں ریلیزکی تیاری

Poster of trailer of Bhojpuri movie `Hum Hai Rahi Pyar K`.Picture:INN
بھوجپوری فلم’ہم ہیں راہی پیار کے‘کے ٹریلر کا پوسٹر۔تصویر :آئی این این

بھوجپوری سنیما کے پاور اسٹار  پون سنگھ کی فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘بہار اور جھارکھنڈ میں۱۵؍اگست یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘ ڈیوائن پکچرز پرائیویٹ پروڈکشن اور جباوا انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے بینر تلےبنائی گئی ہے۔ اس فلم کے پروڈیوسر ابھے سنہا ، شیوانشو پانڈے  اور شریک پروڈیوسر پرشانت جموں والاہیں ۔ فلم میں پون سنگھ کے ساتھ جنوبی ہندکی خوبصورت اداکارہ ہرشیکا پونیچا کو لانچ کیا گیا ہے۔ پرشانت جموںوالانےکہاکووڈ وبا کی وجہ سے سب کچھ بند تھا۔ اب جب کہ حکومت کے کووڈ گائیڈ لائنز کے ساتھ تھیٹر آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں تب ایسے میں ایک بار پھر یاشی فلمز اور بہار کی فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی رینو وجے فلمز انٹرٹینمنٹ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘ کو سینما گھروں میں ریلیز کررہا ہے۔ وہ اس فلم کے ڈسٹری بیوٹر بھی ہیں۔ اس کے لیے ہم نے ۱۵؍اگست کا خصوصی دن منتخب کیا ہے۔ یہ فلم سب سے پہلے بہار اور جھارکھنڈ کے ناظرین کے لیے ریلیز کررہے ہیں۔ فلم کیسی بنی ہے اس کی ایک جھلک سبھی نے فلم کے ٹریلر میں دیکھی ہے۔ اب فلم کی باری ہے تو بھوجپوری کے تمام ناظرین سے اپیل ہے کہ آپ اس فلم کو سینما گھروں میں جاکرضرور دیکھیں۔ انہوں نے کہا  یاشی فلمز پہلے بھی سیاں عرب گیئلے نا، گھاتک، دلہن وہی جو پیا من بھائے جیسی سپر ہٹ فلمیں تیار کرچکی ہیں اور اب فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘ تیار ہے اس فلم کے ہدایت کار پریمانشو سنگھ ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘ میں پون سنگھ اور ہرشیکا پونیچا کے ساتھ دیپک سنہا، پدم سنگھ، مایا یادو، انورادھا سنگھ، سنجے مہانندا، مہیما گپتا اور اننیامرکزی کردار میں ہیں۔ اوم جھا کی موسیقی اور اروند تیواری، شیام دہاتی، پرنس دوبے، یادو راج اوراومال یادو کے گیت ہیں۔ اسکرین پلے پریمانشو سنگھ اور اروند تیواری کے ہیں۔ کوریوگرافی سنجے کوروے اور رکی گپتا کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK