Updated: November 17, 2025, 7:04 PM IST
| California
باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد ’’دی کنجورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘۲۱؍ نومبر کو ایچ بی او میکس پر ریلیز ہوگی جبکہ ۲۲؍ نومبر کو شام ۸؍ بجے ٹیلی ویژن پر پہلی بار نشر کی جائے گی۔ وارنر برادرز نے اسی موقع پر پوری ’’کنجورنگ‘‘ فرنچائز کی خصوصی میراتھن بھی ترتیب دی ہے۔
دی کنجورنگ ۔تصویر:آئی این این
باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد ’’دی کنجورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کی ڈجیٹل ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مائیکل شاویز کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’کنجورنگ‘‘ فرنچائز کی نویں اور مبینہ طور پر آخری فلم ۲۱؍ نومبر بروز جمعہ ایچ بی او میکس پر ریلیز ہوگی جبکہ ۲۲؍ نومبر بروز ہفتہ شام ۸؍ بجے ٹیلی ویژن پر اس کا پہلا پریمیر ہوگا۔
ایچ بی او میکس پر فرنچائز میراتھن
ورانر بردرز اور نیو لائن سنیما ’’کنجورنگ‘‘ فرنچائز کو ایچ بی او میکس پر ایک خصوصی میراتھن کے طور پر پیش کرے گی۔ شائقین ۲۲؍ نومبر کو ذیل کی ترتیب میں فلمیں دیکھ سکیں گے:
(۱) صبح ۷؍ بج کر ۳۵؍ منٹ پر: دی نن
(۲) صبح ۹؍ بجکر ۱۶۵؍ منٹ پر: دی نن ۲
(۳) صبح ۱۱؍ بجکر ۸؍ منٹ پر: اینابیل
(۴) دوپہر ۱۲؍ بجکر ۵۰؍ منٹ پر: اینابیل کریئشن
(۵) سہ پہر ۲؍ بجکر ۴۳؍ مٹ پر: دی کنجورنگ
(۶) شام ۴؍ بجکر ۳۸؍ منٹ پر: دی کنجورنگ ۲
(۷) رات ۸؍ بجے: کنجورنگ: دی لاسٹ رائٹس
یہ بھی پڑھئے:ہندوستانی ملازمین کو راحت پہنچانے کیلئے ہندوستان امریکہ کے ساتھ برطانیہ جیسا معاہدہ چاہتا ہے
خیال رہے کہ اس دوران سیریز کی ۲؍ فلمیں نہیں دکھائی جائیں گی۔ ’’دی کنجورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ اسمرل ہانٹنگ کیس پر مبنی ہے، جس میں جیک اور جینیٹ اسمرل نے دعویٰ کیا تھا کہ ۱۹۷۴ء سے ۱۹۸۹ء تک ان کے گھر میں ایک شیطانی قوت موجود تھی۔ فلم میں پیٹرک ولسن اور ویرا فارمیگا دوبارہ غیر معمولی واقعات کی تفتیش کرنے والے ایڈ اور لورین وارن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیگر اداکاروں میں میا ٹوملنسن، بین ہارڈی اور ٹونی سپیرا شامل ہیں۔ یہ فلم ۱۲؍ سال پر مشتمل ’’کنجورنگ‘‘ یونیورس کی آخری فلم قرار دی جا رہی ہے، جس کا آغاز ۲۰۱۳ء میں جیمس وان کی پہلی فلم ’’دی کنجورنگ‘‘ سے ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:ٹام کروز کو اعزازی آسکر سے نوازا گیا
اگرچہ اسے آخری قسط کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، تاہم فلم کی کامیابی کے بعد رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ایچ بی او میکس ایڈ اور لورین وارن کے نوجوان دور پر مبنی ایک پریکوئل سیریز تیار کر رہا ہے۔ ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔