Inquilab Logo

فلم’چپ‘ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی ۵؍ پر بھی ریلیز کیاجائےگا

Updated: September 25, 2022, 10:20 AM IST | Mumbai

فلمسازآر بالکی کی فلم ’چپ‘کےبارے میں کافی چرچا ہے۔ ’چپ‘ ۲۳؍ ستمبرکو ریلیزہوگئی ہے اور صبح سے ہی کئی شوز ہاؤس فل رہے

`Chup` has been released on 23rd September
’چپ‘ ۲۳؍ ستمبرکو ریلیزہوگئی ہے

فلمسازآر بالکی کی فلم ’چپ‘کےبارے میں کافی چرچا ہے۔ ’چپ‘ ۲۳؍ ستمبرکو ریلیزہوگئی ہے اور صبح سے ہی کئی شوز ہاؤس فل رہے۔فلم کی ایڈوانس بکنگ کو زبردست رسپانس ملا جبکہ اس کی زیادہ تشہیر نہیں کی گئی۔رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کی ’برہماستر‘اس وقت سینماگھروں میں ہے اور ہر طرف اس فلم کا چرچا ہے۔ایسے میں ’چپ‘کے تعلق سےناظرین کی جانب سےجس طرح کا رد عمل آیا ہے، اس سےفلم بنانے والوںکا جوش اور بھی بڑھ گیا ہے۔ فلم کو ایک بڑا فائدہ یہ بھی ملا کہ۲۳؍ستمبرکونیشنل سنیما ڈےہے۔ایسے میں اس جمعہ کو کسی بھی فلم کے ٹکٹ صرف ۷۵؍ روپے میں دستیاب ہیں۔
سینما گھروں میں زبردست ردعمل
 فلم ’چپ‘میں سنی دیول، دلخیرسلمان، پوجا بھٹ اور شریا دھنونتری نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ یہ ایک رومانوی سائیکوپیتھ تھریلرہے۔آر بالکی کی یہ فلم ہدایتکار اداکارگرو دت کو خراج عقیدت ہے۔سنیما گھروںمیں کوئی بھی فلم بنانے کے بعد، اسے او ٹی ٹی پرریلیز کاانتظاربھی بے تابی سے شروع ہوجاتاہے۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اسے او ٹی ٹی پر کب اور کہاں دیکھ سکیں گے۔
اسے کس او ٹی ٹی پر دکھایا جائے گا؟
 چپ کواو ٹی ٹی پلیٹ فارم زی۵؍پرنشر کیا جائے گا۔ او ٹی ٹی کارجحان بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے ڈجیٹل پلیٹ فارم مقبول فلموں کے لیے بڑی ڈیل پیش کرتےہیں۔قوانین کے مطابق، فلم سنیما گھروںمیںریلیزکےکم از کم۸؍ہفتوں کے بعد ہی  او ٹی ٹی پر آسکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب آپ کو کم از کم ۲؍ماہ انتظار کرنا پڑے گا۔ ایسے میں ’چپ‘ ۲۳؍ نومبرکویا اس کے بعد صرف زی ۵؍ پردیکھی جاسکے گی۔واضح رہے کہ یکم اگست۲۰۲۲ءکوملٹی پلیکس ایسوسی ایشن اور پروڈیوسرز نے مل کر فلم کو تھیٹر میںریلیزکے۸؍ ہفتےبعدہی او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK