Inquilab Logo

فلم ’ایوری تھنگ…‘ آسکرایوارڈ میں ہر جگہ پہنچی

Updated: March 14, 2023, 10:49 AM IST | Mumbai

اس فلم کے ذریعہ یوہ پہلی ایشیائی خاتون بنیں جس نے یہ ٹرافی جیتی ہے

People associated with the most award-winning film `Every Thing, Everywhere at Once` receiving the award
بیشتر ایوارڈ جیتنے والی فلم’ایوری تھنگ ایوری وھیئرآل ایٹ ونس‘ سے منسلک افراد ایوارڈ لیتے ہوئے

؍۹۵ویںاکیڈمی ایوارڈزمیں ملٹی ورس ڈرامافلم ’ایوری تھنگ ایوری وھیئر آل ایٹ ونس‘چھائی رہی۔اس فلم نے کئی ایوارڈ اپنے نام کئےجن میں بہترین فلم،بہترین ہدایت کار (ڈینیئل کوان اور ڈینئل شینرٹ)،بہترین اداکارہ (مائیکل  یوہ)،بہترین معاون اداکار(کے ہوئی کوان)،بہترین معاون اداکارہ(جیمی لی کرٹس)،بہترین اوریجنل اسکرین پلے، بہترین فلم ایڈیٹنگ، بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم،بہترین سنیمیٹو گرافی(جیمس فرینڈ)  شامل ہیں۔
 اس فلم کے ذریعہ یوہ  پہلی ایشیائی خاتون بنیں جس نے یہ ٹرافی جیتی ہے۔ جبکہ برینڈن فریزر نے ’دی وھیل کیلئےبہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا۔
 ایس ایس راجامولی کی تلگو بلاک بسٹر فلم’آر آر آر‘ کا گیت ’ناٹو ناٹو‘بہترین اوریجنل گانےکے زمرے میں اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والا پہلا ہندوستانی گانابن گیا ہے۔

Oscar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK