Inquilab Logo

فلم ’آر آر آر‘ کے گیت ’ناٹوناٹو‘ اور’دی ایلیفنٹ وسپرز‘کوآسکرملنے پر فلمی ہستیوں کی مبارکباد

Updated: March 14, 2023, 10:39 AM IST | Mumbai

آسکر۲۰۲۳ءمیں سپرہٹ فلم آرآرآر کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کی جیت کے ساتھ ہی اسے بہت سی نیک خواہشات مل رہی ہیں۔ این ٹی آر جونیئر اور اجے دیوگن نے آسکر میں’آر آر آر‘کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Junior NTR can be seen with the Oscar award
جونیئر این ٹی آر کو آسکر ایوارڈ کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے

آسکر۲۰۲۳ءمیںفلم آر آر آر کےگانےناٹو ناٹو کو ’بیسٹ اوریجنل سانگ‘ کیٹگری کا ایوارڈ اور’دی ایلیفینٹ وسپرز‘کوبیسٹ شارٹ ڈاکیومنٹری کا ایوارڈملنےپرجونیئر این ٹی آر، شاہ رخ خان، اجے دیوگن دیگر متعدد فلمی شخصیات نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئےمبارکباد پیش کی ہے۔
 آسکر۲۰۲۳ءمیں سپرہٹ فلم آرآرآر کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کی جیت کے ساتھ ہی اسے بہت سی نیک خواہشات مل رہی ہیں۔ این ٹی آر جونیئر اور اجے دیوگن نے آسکر میں’آر آر آر‘کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
 این ٹی آرجونیئرنےکہا کہ میں اپنی خوشی کے اظہار کے لیے الفاظ تلاش کرنے سےقاصر ہوں۔ یہ صرف آر آر آر کے لئے نہیں بلکہ ایک ملک کے طور پرہندوستان کی جیت ہے۔میرا ماننا  ہے کہ یہ صرف شروعات ہے۔ یہ ہمیں دکھاتاہے کہ ہندوستانی سنیما کس حد تک جا سکتاہے۔کیروانی گارو اور چندربوس گارو کو مبارک ہو۔
 آر آر آر میں خصوصی کردار اداکرنے والے اجے دیوگن نے کہا کہ یہ ملک کےلیے قابل فخر لمحہ ہے۔اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر لکھا، جیسا کہ اکثر کہا جاتاہے، سنیما ایک عالمگیر زبان بولتا ہے۔ آرآرآراوردی ایلیفینٹ وسپرز کی ٹیموں کو مبارکباد۔ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔
 کنگ خان یعنی شاہ رخ خان نے  دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’دی ایلیفینٹ وسپرز‘ کیلئے گنیت اور ارتھ اسپیکٹرم کو ڈھیرسارا پیار اور  ایم کیروانی،چندر بوس جی، ایس ایس راجامولی، رام چرن، تارک آپ سب کا اس لئے شکریہ کہ آپ نے دکھایا کہ کس طرح کام کرنا چاہئے۔  دونوں آسکر قابل تقلید ہیں۔‘‘
 مہیش بابو نے ٹویٹ کیا کہ ’’آپ نے کردکھایا … ناٹو ناٹو!! ساری سرحدیں پار کررہا ہے۔ کیروانی گارو، بوس  اور آر آر آر کی پوری ٹیم کوآسکر میں شاندار کامیابی پرمبارکباد۔ ہندوستانی سنیما کیلئے شاندار لمحہ۔‘‘کنگنا رناوت نے الگ ہی انداز میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ’’پورے ہندوستان کو مبارکباد۔ دبائے جانے، مظالم اور قتل و غارتگری، ہندوستان کو نوآبادیات بنائے جانے کے موضوع پر بنائی گئی فلم کو عالمی سطح پر پسند کیا جارہاہے۔بنگال کے قحط میںمرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد ہولوکاسٹ میں مرنے والے یہودیوں  کی تعداد سے کہیں زیادہ تھی۔ شکریہ آر آر آر کی ٹیم۔‘‘
 اشوتوش رانا نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’حیرت انگیزگنیت۔ فنکاری کےعالمی اسٹیج پر ہندوستانی تخلیقیت کے پرچم کو بلندکرکے آسکر ایوارڈ جیتنے پرڈھیر ساری مبارکباد۔‘‘اداکار کارتک آرین نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ آر آر آر کی پوری ٹیم کو مبارکباد۔‘‘

rrr oscars Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK