Inquilab Logo

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی مشہور فلم’غدر‘کے دوسرے حصہ کا ۲۰؍سال بعد اعلان

Updated: October 16, 2021, 1:36 PM IST | Agency | Mumbai

اس وقت کافی مشہور ہونے والی فلم’غدر:ایک پریم کتھا‘ کےدوسرے حصہ ’غدر۲‘ میں ہدایت کارانل شرما کابیٹااتکرش بھی سنی کے ساتھ اہم رول نبھائے گا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ۲۰۰۱ء میں جب سنی دیول اورامیشا پٹیل کی فلم ’غدر:ایک پریم کتھا‘ ریلیز ہوئی تھی تو اس نےزبردست ریکارڈ بنائے تھے۔یہ اس وقت کی دوسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی تھی۔ تبھی سے فلم کے مداح اس کے دوسرے حصے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، جو اب جاکر ختم ہوا ہے۔
 جی ہاں، تاراسنگھ(سنی دیول) اور  سکینہ (امیشا پٹیل) کی جوڑی غدر۲؍ میںبڑے پردے پر لوٹ رہی ہے۔ حال ہی میں اس فلم کا اعلان کیا گیا تھا۔ سنی دیول نے غدر ۲‘ کا موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئےانسٹا گرام پر لکھا’۲؍دہائی بعد…آخر کار انتظار ختم ہوا۔‘ سیکوئل کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں سے پہلے حصہ کی کہانی ختم ہوئی تھی۔
؍۵۰۰؍لڑکیوں کےبیچ میں امیشا منتخب ہوئی تھیں
 ’غدر:ایک پریم کتھا‘ ریلیز کے وقت چھا گئی تھی اور تارا سنگھ  اور سکینہ کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا۔اس فلم میں سکینہ کے رول کیلئے امیشا کو ۵۰۰؍لڑکیوں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔
غدر۲؍میں سنی کے ساتھ اتکرش بھی لیڈ رول میں
 ’غدر‘کے ہدایت کارانل شرما تھے اور اس میں ان کے بیٹے اتکرش نے تارا سنگھ اور سکینہ کے بیٹے جیتے (چرن جیت سنگھ) کا رول نبھایا تھا۔ سیکوئل میں اب جیتے بڑاہوجائے گا اور آگے کی کہانی دکھائی جائے گی۔ اس مرتبہ کی کہانی میں سنی دیول کے ساتھ ان کا آن اسکرین بیٹا یعنی اتکرش لیڈ رول میں ہوگا۔ غدر۲؍کے ہدایت کار بھی انل شرما ہی ہونگے۔ اس فلم کے ذریعہ سنی دیول اور امیشا پٹیل ۲۰؍سال بعد آن اسکرین ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی شکتی مان نے لکھی ہے اور شوٹنگ جلد ہی شروع ہوگی۔
اتکرش، انل شرما کا بیٹا ہے
 غدر ۲؍  بطور ہیرو انل شرما کے بیٹے اتکرش کی دوسری فلم ہوگی۔ اس سے قبل وہ ۲۰۱۸ء میں ریلیز ہونے والی فلم’جینئس‘ میں نظر آئے تھے۔اس فلم کے ہدایت کار بھی انل شرما ہی تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK