ممبئی کے جوہو علاقے میں بالی ووڈ کے مشہور فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
EPAPER
Updated: February 01, 2026, 6:06 PM IST | Mumbai
ممبئی کے جوہو علاقے میں بالی ووڈ کے مشہور فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ممبئی کے جوہو علاقے میں بالی ووڈ کے مشہور فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جہاں یہ واقعہ پیش آیا، وہ ممبئی کا ایک ہائی پروفائل علاقہ مانا جاتا ہے، جہاں کئی معروف فلمی شخصیات کے مکانات واقع ہیں۔
پولیس کے مطابق، جوہو میں واقع روہت شیٹی کے ٹاور کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے چار راؤنڈ فائرنگ کی۔ گولیوں کی آواز سنتے ہی آس پاس کے لوگوں میں افراتفری مچ گئی اور فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی۔ واقعے کی خبر ملتے ہی ممبئی لوکل پولیس اور فارنسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سیکوریٹی مزید سخت کر دی گئی۔
اس سنسنی خیز واقعہ کے بعد روہت شیٹی کے گھر کے آس پاس بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس ہر آنے جانے والے شخص پر نظر رکھے ہوئے ہے اور علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس فائرنگ کے واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ روہت شیٹی اور ان کا خاندان مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کرائم برانچ کو بھی تفتیش میں شامل کر لیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے کرائم برانچ نے ۱۲؍ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگالی جا رہی ہے اور مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس مقامی لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ واقعے سے جڑے اہم سراغ مل سکیں۔
ممبئی پولیس کے مطابق، فی الحال اس حملے کے پیچھے کا مقصد واضح نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ روہت شیٹی کے گھر کے باہر ہونے والی اس فائرنگ کے پیچھے کون ہے اور اس کا مقصد کیا تھا۔
پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پورے علاقے کو سیل کر دیا۔ یہ واردات رات تقریباً ساڑھے ۱۲؍ سے ایک بجے کے درمیان پیش آئی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو روہت شیٹی کے گھر پر تین گولیوں کے نشانات واضح طور پر نظر آئے۔ وہیں فارنسک ٹیم نے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد جمع کیے۔ اطلاعات کے مطابق، حملہ آوروں کی تعداد اور ان کی گاڑی کے بارے میں ابھی تک کوئی ٹھوس معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھئے:کرسٹیانو رونالڈو نے۹۶۱؍ واں گول داغا، النصر کی فتح نے خطاب کی جنگ تیز کردی
واقعہ کے مقام کا معائنہ کرنے کے لیے پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ سیکوریٹی کے پیش نظر پورے علاقے میں بھاری پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔ پولیس نے آس پاس کی عمارتوں اور ’شیٹی ٹاور‘ کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگالی، جبکہ فارنسک ٹیم نے موقع سے گولیوں کے خول اور دیگر اہم ثبوت جمع کیے۔
یہ بھی پڑھئے:انوراگ کشیپ کی ’’کینیڈی‘‘ کے ہندوستان میں ریلیز کے آثار، ٹریلر جلد آئے گا
پولیس کے مطابق، روہت شیٹی کے گھر پر تین گولیوں کے نشانات صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ کرائم برانچ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے۱۲؍ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہیں۔ جوہو پولیس اور کرائم برانچ مل کر فائرنگ کے واقعے کے ہر پہلو کی جانچ کر رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے ساتھ ساتھ آس پاس کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ علاقے کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ہر شخص پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔