Inquilab Logo

کارتک آرین کی فلم ’ شہزادہ‘ کا ٹریلر جاری

Updated: January 13, 2023, 12:58 PM IST | MUMBAI

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کی آنے والی فلم شہزادہ کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کی آنے والی فلم شہزادہ کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا ہے۔شہزادہ کے ٹریلر میں ایک نہیں بلکہ کارتک کے کئی شیڈز نظر آئے۔کبھی انہیں خاندان کیلئے لڑتے دیکھا گیا۔ کبھی وہ کامیڈی کرتے نظر آرہے  ہیں تو کہیں کریتی سینون کے ساتھ فلرٹ کرتے نظر آئے۔ `شہزادہ کا ٹریلر کامیڈی، ایکشن اور ڈائیلاگ سے بھرپور ہے۔ ٹریلر کے آغاز میں کارتک کہتے ہیں’’جب بات فیملی پر آئے تو ڈسکشن نہیں کرتے، سیدھا ایکشن کرتے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ فلم شہزادہ الو ارجن کی فلم الا ویکنٹھ پورملو کا ہندی ریمیک ہے، جس کے ہدایتکار ورون دھون کے بھائی روہت دھون ہیں۔فلم میں کارتک کے علاوہ کریتی سینون،منیشا کوئرالا، پریش راول، رونیت رائے، سچن کھیڈیکر  بھی اہم کردار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK