Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’چندو چیمپئن‘‘ کے۲؍ سال: ’’بہت کم اداکار اس چیلنج کو قبول کرتے‘‘:کبیر خان

Updated: June 14, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai

ہدایت کار کبیر خان اور اداکار کارتک آرین کی مشہور فلم ’’چندو چیمپئن‘‘ کو ریلیز ہوئے دو سال مکمل ہو چکے ہیں۔ فلم ایک بار پھر بحث میں ہے۔

Kabir Khan And Karthik.Photo:INN
کارتک آرین اور کبیرخان۔ تصویر:آئی این این

 ہدایت کار کبیر خان اور اداکار کارتک آرین کی مشہور فلم ’’چندو چیمپئن‘‘ کو ریلیز ہوئے دو سال مکمل ہو چکے ہیں۔ فلم ایک بار پھر بحث میں ہے، خاص طور پر اس کی تیاری اور کارتک آرین کی گہری تبدیلی (ٹرانسفارمیشن)  کے تعلق سے۔ اس فلم میں ہندستان کے پہلے پیرالمپک گولڈ میڈلسٹ مرلی کانت پیٹکر کی متاثر کن کہانی کو بڑے پردے پر دکھایا گیا تھا۔ اس کردار کو نبھانا کارتک آرین کے کریئر کے سب سے مشکل کرداروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
کبیر خان نے کاسٹنگ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس رول کے لیے ایسے اداکار کی ضرورت تھی جو صرف اداکاری ہی نہیں، بلکہ جسمانی اور ذہنی سطح پر بھی سخت تیاری کر سکے۔ انہوں نے کہا تھا’’بہت کم اداکار اس چیلنج کو قبول کرتے۔ یہ رول اتنا مشکل تھا کہ یہ کسی بھی تجربہ کار اداکار کے لیے بھی چیلنج ہوتا، لیکن کارتک نے اسے پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھایا۔‘‘ رپورٹس کے مطابق کارتک آرین نے اس کردار کے لیے تقریباً ڈیڑھ سال تک سخت ٹریننگ کی۔ اس میں باکسنگ، تیراکی، جسمانی فٹنیس اور ڈائٹ کنٹرول جیسی تیاریاں شامل تھیں۔ اس دوران انہوں نے اپنی روزمرہ کی زندگی اور طرز زندگی میں بھی بڑی تبدیلیاں کیں تاکہ کردار کے مطابق خود کو ڈھال سکیں۔
کبیر خان نے یہ بھی مانا تھا کہ یہ تبدیلی صرف جسمانی نہیں تھی، بلکہ ذہنی نظم و ضبط اور مسلسل ریکوری مینجمنٹ بھی اتنا ہی ضروری حصہ تھا۔ فلم کو لے کر ان کا ماننا تھا کہ یہ کارتک کے کریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ دو سال بعد بھی چندو چیمپئن کو ایک ایسی فلم کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جس نے ثابت کیا کہ بڑے فنکار وہی بنتے ہیں جو سب سے مشکل کرداروں کو قبول کرنے کی ہمت دکھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ :مانوئل نوئر کیورا ساؤ کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے فِٹ


فلم ’’چندو چیمپئن ‘‘کی ریلیز کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں، لیکن یہ فلم آج بھی ہندوستان کے پہلے پیرالمپک گولڈ میڈلسٹ مرلی کانت پیٹکر کی متاثر کن کہانی کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے یاد کی جاتی ہے۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اور ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ اس اسپورٹس ڈرامہ میں کارتک آرین نے مرلی کانت پیٹکر کا کردار نبھایا تھا۔ فلم کو ناظرین اور ناقدین کی طرف سے بھرپور سراہا گیا تھا اور کارتک آرین کی اداکاری کو ان کے کریئر کی بہترین پرفارمنس میں سے ایک مانا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’کالا ہرن‘‘ تنازع: گووند نام دیو کا دعویٰ، انہیں ’اندھیرے میں رکھا گیا‘


فلم کی ریلیز کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں مرلی کانت پیٹکر نے فلم کے اثر اور کارتک آرین کی محنت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ  فلم نے ان کی کہانی کو پورے ملک میں نئی پہچان دلائی۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم نے صرف میری کہانی نہیں دکھائی، بلکہ اسے لاکھوں لوگوں تک پہنچایا۔ کارتک آرین کے کردار کے تئیں وابستگی کی تعریف کرتے ہوئے مرلی کانت پیٹکر نے کہا کہ کارتک نے اس کردار کو نبھانے کے لیے غیر معمولی محنت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کارتک آرین اپنی محنت اور لگن کے لیے نیشنل ایوارڈ کے حقدار ہیں۔ یہ صرف ایک اداکار کی طرف سے کوئی کردار نبھانے کی بات نہیں تھی، بلکہ انہوں نے اس کردار کو پوری طرح جیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK