Inquilab Logo

نوازالدین صدیقی کی جوگیرا سارا را را کا ٹریلر جاری

Updated: May 04, 2023, 1:05 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی آنے والی فلم جوگیرا سارا را را کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

One scene from Jogira Sara Ra Ra Kaa
جوگیرا سارا را را کاا یک منظر

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی آنے والی فلم جوگیرا سارا را را کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔کوشن نندی کی ہدایت کاری میں بننے والی جوگیرا سارا را را میں نواز الدین صدیقی اور نیہا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں نواز کا نام جوگی ہے، جو شادیاں کروانے کا کام کرتا ہے۔ ٹریلر میں ان کا ایک ڈائیلاگ ہے، جوگی کا جگا کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ نوازالدین کس طرح جگاڑ سے لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور اس کام سے پیسے بھی کماتے ہیں، اس دوران انہیں شادی توڑنے کیلئے جگاڑ کا سہارا لینا پڑتا ہے، لیکن بعد میں یہ داؤ  الٹا  پڑ جاتا ہے۔ بعد ازاں نیہا شرما جس لڑکی کی شادی توڑنے میں مدد کرتی ہے، آخر میں وہ لڑکی صرف اسی سے شادی کرنے پر اصرار کرتی ہے۔ جوگیرہ سارا را را۱۲؍ مئی ۲۰۲۳ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK