Updated: December 13, 2019, 10:23 PM IST
| Indore
اندور کا ہولکر اسٹیڈیم ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے شاندارکریئر کی دوسری ڈبل سنچری کا گواہ ہے۔ ہولکر اسٹیڈیم میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ۲؍ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے کھیلا جانا ہے۔ہولکر میدان پر ہندوستان کا یہ دوسرا ٹیسٹ میچ ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم اس میدان پر پہلا ٹیسٹ کھیلے گی۔
(وراٹ کوہلی( تصویر: جاگرن
اندور (ایجنسی):اندور کا ہولکر اسٹیڈیم ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے شاندارکریئر کی دوسری ڈبل سنچری کا گواہ ہے۔ ہولکر اسٹیڈیم میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ۲؍ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے کھیلا جانا ہے۔ ہولکر میدان پر ہندوستان کا یہ دوسرا ٹیسٹ میچ ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم اس میدان پر پہلا ٹیسٹ کھیلے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان اس سے پہلے ۳؍ میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز کھیلی گئی تھی جس میں ہندوستان نے پہلا میچ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے ایک۔۲؍سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس دوران میدان پر اس سے پہلے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ اکتوبر۲۰۱۶ء میں کھیلا گیا تھا جسے ہندوستان نے۳۲۱؍ رن کے بڑے فرق سے جیتا تھا۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز ۵؍ وکٹ پر ۵۵۷؍ رن بناکر ڈکلیئر کردی تھی جس میں کپتان وراٹ کوہلی نے۲۱۱؍رن اور اجنکیا رہانے نے ۱۸۸؍ رن بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز ۲۹۹؍رن پر سمٹ گئی تھی۔ آف اسپنر روی چندرن اشون نے۸۱؍ رن پر۶؍ وکٹ لئے تھے۔ ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز ۳؍ وکٹ پر ۲۱۶؍رن پر ڈکلیئر کرکے نیوزی لینڈ کے سامنے۴۷۵؍ رن کا ہدف رکھ دیا۔ ہندوستان کی دوسری اننگز میں چتیشور پجارا نے ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍رن بنائے۔ بڑے ہدف کے سامنے نیوزی لینڈ کی ٹیم ۱۵۳؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔ اشون نے دوسری اننگز میں ۵۹؍رن پر ۷؍ وکٹ لے کر میچ میں۱۳؍ وکٹ پورے کئے اورپلیئر آف دی میچ کے ساتھ ساتھ پلیئر آف دی سیریز بھی بن گئے۔
کپتان وارٹ کیلئے ۲۰۱۶ء کافی شاندار رہا تھا جس میں انہوں نے ۳؍ ڈبل سنچری بنائے تھے۔ ۲۰۱۶ء میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف نارتھ ساؤنڈ میں ۲۰۰؍رن اور انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں ۲۳۵؍ رن بنائے تھے۔حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز میں ناٹ آؤٹ۲۵۴؍ رن کی اپنی بہترین اننگز کھیلنے والے وراٹ اپنے کریئر میں۲۶؍ سنچری بناچکے ہیں اور سب سے زیادہ سنچری بنانے والےبلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر۱۹؍ ویں مقام پر ہیں۔