Inquilab Logo

راج کمار اور نُشرت بھروچا کی فلم ’چھلانگ ‘ کا ٹریلر لانچ

Updated: October 20, 2020, 11:25 AM IST | Agency | Mumbai

نوکھی اور سوشل کامیڈی سے بھرپور آنے والی فلم ’چھلانگ‘ کا ٹریلر گزشتہ سنیچر کو جاری کردیا گیا۔ ہنسل مہتا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو لیو فلمز پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے اور گلشن کمار اور بھوشن کمار نے پیش کیا ہے

Chaalang Poster - Pic : INN
چھلانگ پوسٹر ۔ تصویر : آئی این این

انوکھی  اور سوشل  کامیڈی سے بھرپور آنے والی فلم ’چھلانگ‘ کا ٹریلر گزشتہ سنیچر کو جاری کردیا گیا۔ ہنسل مہتا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو لیو فلمز پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے اور گلشن کمار اور بھوشن کمار نے پیش کیا ہے۔ اجے دیوگن ، لو رنجن ، انکور گرگ کی فلمسازی میں بننے والی  اس فلم میں راج کمار راؤ اورنُشرت بھروچا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور اس میں اہم کرداروں میں سوربھ شکلا ، ستیش کوشک ، ذیشان ایوب ، الا ارون اور جتن سرنا بھی نظر آئیں گے۔ فلم یوم اطفال کے موقع پر  ریلیز کی جارہی ہے اور یہ یقیناً بڑوں کے ساتھ یہ فلم بچوں کو بھی بہت پسند آئے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ  دیوالی کے تہوارکا بھی جوش و خروش  ہوگا ۔ چھلانگ  ایک ایسی فلم ہے جو گھر کے تمام ممبروں کو راغب کرے گی اور انہیں کافی تفریح ​​فراہم کرے گی۔ ہندوستان اور۲۰۰؍ ممالک  اور علاقوں میں  یہ فلم ۱۳؍ نومبر کو خصوصی طور پر ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK