Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہند پاک کشیدگی کے دوران فلم ’’بھول چوک معاف‘‘ کی تھیٹر ریلیز منسوخ

Updated: May 08, 2025, 5:00 PM IST | Mumbai

ہند پاک کشیدگی کے درمیان راجکمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’’بھول چوک معاف‘‘ کی تھیٹر ریلیز منسوخ کردی گئی ہے،اب یہ فلم ۱۶؍ مئی کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔

Bhool Chuk Maaf. Picture: INN
بھول چوک معاف۔تصویر: آئی این این

راجکمار راؤ اور وامیکا گبی کی ’’بھول چوک معاف‘‘ کی تھیڑ میںریلیزنہیں ہوگی جس کی وجہ ملک میںکشیدہ ماحول اور سیکوریٹی خدشات ہیں۔ راجکمار راؤ اور وامیکا گبی اپنی آنے والی کامیڈی فلم ’’بھول چوک معاف‘‘ کی دنیا بھر میں ریلیز ہونے کی تیاری کررہے تھے ۔ تاہم، ملک میں کشیدہ ماحول اور سیکوریٹی کے خدشات کو دیکھتے ہوئے اب فلم تھیڑ میں ریلیز نہیں ہوگی۔ ’’بھول چوک معاف ‘‘ کے پروڈکشن ہاؤ س میڈوک فلمز نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اعلان کیا کہ بڑھتے ہوئے قومی تناؤ اور مجموعی سلامتی کے خدشات کی روشنی میںفلم اب تھیڑ میں ریلیز نہیں ہوگی ۔ اس کے بجائے، ۱۶؍مئی کیلئے ڈائریکٹ ٹو اور او ٹی ٹی پریمیئر ترتیب دیا گیا ہے۔
اعلان میں کہاگیا ہے کہ ’’حال ہی میں ہوئے واقعات اور حفاظتی اقدامات کی روشنی میں میڈوک فلمز اور امیزون ایم جی ایم نے ’’بھول چوک معاف‘‘ کو ۱۶؍مئی کو براہ راست پرائم ویڈیو پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہم آپ کے ساتھ اس فلم کو سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کیلئے بے تابی سے منتظر تھے مگر قوم کا جذبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ جئے ہند!‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

میڈوک فلمز کا یہ فیصلہ ’’بھول چوک معاف‘‘ کے سنیماگھروں میں ریلیز سے محض ایک دن قبل آیا ہے۔ یہ فیصلہ ۷؍ مئی کے آپریشن سندور کے تناؤ کے بعد سامنے آیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ روز منعقدہ ایچ ٹی سٹی اسٹارز ان دی سٹی سیشن کے دوران راج کمار اور وامیکا دونوں نے اس بات پر اصرار کیا تھا کہ ’بھول چوک معاف‘ ایک فیملی فلم ہے اور اس سے لطف اندوز ہونے کیلئے اسے تھیٹرز میں ہی دیکھا جانا چاہئے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by HT City (@htcity)

یہ الگ بات ہے کہ سیشن درحقیقت دونوں اداکاروں کی طرف سے آپریشن سندور کی حمایت کے اظہار کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ فلم کا انتظار کرنے  والے ناظرین کو اب مزید ایک ہفتے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK