Updated: August 25, 2026, 8:02 PM IST
| Mumbai
اکشے کمار اور سیف علی خان کی آنے والی فلم ’’حیوان ‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے، جس نے فلم کے حوالے سے تجسس مزید بڑھا دیا ہے۔ معروف ہدایت کار پر یہ درشن کی یہ فلم ایک ڈارک کرائم تھرلر ہے، جس میں اکشے کمار پہلی بار ایک انتہائی منفی اور خوفناک کردار میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ سیف علی خان ایک نابینا مارشل آرٹس ماہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اکشے اور سیف۔ تصویر:آئی این این
اکشے کمار اور سیف علی خان کی آنے والی فلم ’’حیوان ‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے، جس نے فلم کے حوالے سے تجسس مزید بڑھا دیا ہے۔ معروف ہدایت کار پر یہ درشن کی یہ فلم ایک ڈارک کرائم تھرلر ہے، جس میں اکشے کمار پہلی بار ایک انتہائی منفی اور خوفناک کردار میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ سیف علی خان ایک نابینا مارشل آرٹس ماہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:نین تارا کا انکشاف: پہلی ملازمت میں صرف ۲؍ سے ۳؍ ہزار روپے معاوضہ ملا
ٹریلر میں اکشے کمار کو ایک ایسے خطرناک قاتل کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو مسلسل قتل کی وارداتیں انجام دے رہا ہے۔ اس کا کردار انتہائی ذہین، بے رحم اور نفسیاتی طور پر پیچیدہ نظر آتا ہے۔فلم کی کہانی میں ایک سال کے دوران کئی خاندانوں کی پراسرار ہلاکتوں کا معاملہ سامنے آتا ہے، جس کی تفتیش پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والی سیامی کھیر کرتی ہیں۔ سیف علی خان فلم میں ایک نابینا شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو مارشل آرٹس میں ماہر ہے۔ ٹریلر میں وہ اپنی سماعت اور دیگر حواس کا استعمال کرتے ہوئے خطرے کو محسوس کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔
کہانی اس وقت مزید دلچسپ ہوجاتی ہے جب سیف کا کردار ایک کم عمر بچی کی حفاظت کی ذمہ داری لیتا ہے اور اکشے کا کردار اس کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔ دونوں کے درمیان ذہانت، حوصلے اور بقا کی ایک خطرناک جنگ شروع ہوجاتی ہے۔ ’’حیوان ‘‘ کی سب سے بڑی خاص بات اکشے کمار اور سیف علی خان کی اسکرین پر واپسی بھی ہے۔ دونوں اداکار آخری بار ’’ٹشن‘‘ (۲۰۰۸ء) میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس سے قبل دونوں نے ’’یہ دل لگی‘‘،’ ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘‘، ’’تو چور میں سپاہی‘‘، ’’قیمت‘‘ اور’’آرزو‘‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستان کے خلاف کھیلنے کا دباؤ الگ ہوتا ہے: ہرمن پریت
’’حیوان ‘‘ پریہ درشن کی ۲۰۱۶ء کی مقبول ملیالم فلم ’’اوپم‘ ‘ کا ہندی ریمیک ہے۔ اصل فلم میں موہن لال نے نابینا کردار ادا کیا تھا۔ ہندی ورژن میں سیف علی خان نے یہ مرکزی کردار سنبھالا ہے جبکہ اکشے کمار منفی کردار میں ہیں۔ فلم میں بومن ایرانی، شریا پلگاؤںکر، سیامی کھیر، راجپال یادو، شارب ہاشمی، راجیش شرما اور منوج جوشی بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم کو ۱۱؍ ستمبر۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کی تیاری ہے۔ ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں ایکشن، سسپنس، قتل کی پراسرار وارداتیں اور نفسیاتی جنگ مرکزی عناصر ہوں گے۔