ورون دھون ان دنوں اپنی آنے والی فلم بھیڑیا کی تشہیرمیں مصروف ہیں۔ حال ہی میں وہ جے پور کے ایک کالج میں فلم کی تشہیر کر رہے تھے۔
Updated: November 17, 2022, 1:01 PM IST | Agency | Mumbai
ورون دھون ان دنوں اپنی آنے والی فلم بھیڑیا کی تشہیرمیں مصروف ہیں۔ حال ہی میں وہ جے پور کے ایک کالج میں فلم کی تشہیر کر رہے تھے۔
ورون دھون ان دنوں اپنی آنے والی فلم بھیڑیا کی تشہیرمیں مصروف ہیں۔ حال ہی میں وہ جے پور کے ایک کالج میں فلم کی تشہیر کر رہے تھے۔ اسی دوران وہاںموجود حاضرین میں سے ایک لڑکی بے ہوش ہو گئی۔ ورون نے لڑکی کی مدد کے لیے فوراً ایونٹ روک دیااور اسے پانی دینے کے لیے اسٹیج سے نیچے اتر گئے۔ورون کے ساتھ کریتی سینن بھی وہاں موجود تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین ورون کے اس اقدام کی تعریف کر رہے ہیں۔
تقریب کو فوری طور پر روک کر لڑکی کی مدد کی
ورون دھون اور کریتی سینن ان دنوں بڑے پیمانےپر اپنی فلم بھیڑیا کی تشہیر کر رہے ہیں۔ حال ہی میںیہ دونوں فلم کی تشہیر کیلئےجے پور کے ایک کالج پہنچےتھے۔ اس تشہیری تقریب کے دوران ایک لڑکی بےہوش ہو گئی۔ ورون نے لڑکی کی مدد کے لیے فوراً ایونٹ روک دیا اور اسٹیج سے نیچے اتر کر اسے اپنے ہاتھ سےپانی پلایا۔ جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، لوگوں نے ورون کے اس عمل کی تعریف کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے ورون کی تعریف کی
اس وائرل ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نےلکھا’’اس میں کوئی شک نہیں کہ ورون ایک خوبصورت انسان ہیں۔‘‘ اس کے ساتھ ہی ایک صارف نے لکھا ’’اچھے اداکار کے علاوہ ورون ایک اچھےانسان بھی ہیں۔‘‘ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایک مداح نے لکھا’’وہ واقعی بہترین ہے، میرا وی ڈی۔‘‘
بھیڑیا ملک کی پہلی کریئچر کامیڈی فلم ہے
امرکوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی بھیڑیا ہندوستان کی پہلی کریچر کامیڈی فلم ہے۔اس میں ورون دھون، کریتی سینن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں دیپک ڈوبریال اور ابھیشیک بنرجی بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم ۲۵؍نومبرکو سنیما گھروں میںریلیز کی جائے گی۔ امر کوشک اس سے قبل استری جیسی فلم ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔