• Wed, 31 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ظہران ممدانی کا نیویارک کے میئر کے طور پرآدھی رات کو متروک سب وے اسٹیشن میں حلف

Updated: December 31, 2025, 7:02 PM IST | New York

ظہران ممدانی نیویارک کے میئر کے طور پر آدھی رات کو متروک سب وے اسٹیشن میں حلف لیں گے، ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس مقام کا انتخاب ممدانی کی محنت کش عوام کے ساتھ وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

Newly elected mayor of New York City, Zohran Mamdani. Photo: INN
نیو یارک کے نو منتخب مئیر ظہران ممدانی۔ تصویر: آئی این این

نیویارک کے میئر منتخب ظہران ممدانی جمعرات کی رات بارہ بجے۲۰۲۶ء کے آغاز کے ساتھ سرکاری طور پر حلف لیں گے۔ ممدانی نے حلف برداری کے لیے ایک غیر معمولی مقام کا انتخاب کیا ہے۔ وہ ایک متروک سب وے اسٹیشن پر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر کے طور پر سرکاری حلف اٹھائیں گے۔ ان کے دفتر کا کہنا تھا کہ حلف برداری کے اس سادہ مقام کا انتخاب محنت کش عوام کے ساتھ ان کی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ انہوں نے اپنی مہم کے دوران بنیادی طور پر بڑھتی ہوئی لاگت کو حل کرکے ان کے حالات بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: سابق روسی صدر کی زیلنسکی کو نئے سال کی’’ ذلت آمیز‘‘ مبارکباد

واضح رہے کہ ممدانی جو تقریباً ایک سال پہلے تک نامعلوم تھے، نے نومبر میں ہونے والے نیویارک میئر کے انتخابات میں ٹرمپ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو کو شکست دی۔ انہوں نے مہم کے دوران صدر ٹرمپ کے کٹر دشمن کے طور پر خود کو پیش کیا، لیکن اپنی فتح کے بعد اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔گارجین نے ممدانی کے حوالے سے کہا کہ یہ مقام ’’ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے۔ ‘‘یہ ایسے شہر کی علامت تھی جس نے محنت کش عوام کی زندگیاں تبدیل کرنے والی عظیم چیزیں تعمیر کرنے کی ہمت کی۔ یہ عزیمت ہمارے ماضی تک محدود یاد نہیں ہونی چاہیے، نہ ہی یہ سٹی ہال کے نیچے سرنگوں تک ہی محدود ہونی چاہیے۔ ممدانی نے ایک بیان میں کہاکہ ’’وہ لاکھوں نیویارک والوں کو مواقع کے نئے دور میں قیادت فراہم کرنے کے موقع سے خوشہیں، اور اپنے شہر کی عظمت کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیےپابند ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ نسل کشی کے باوجود ایلون مسک نے اسرائیل دورہ کی نیتن یاہو کی دعوت قبول کرلی

آدھی رات کوممدانی کی حلف برداری ایک نجی تقریب ہوگی اور اسے نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز انجام دیں گی، جنہوں نے ٹرمپ کی فراڈ کے مقدمے میں کامیابی سے قانونی چارہ جوئی کی تھی۔ تاہم  ایک بڑی، رسمی حلف برداری جمعرات کو سٹی ہال میں ’’افتتاحی بلاک پارٹی‘‘ کے دوران لیفٹ ونگ اتحادیوں سینیٹر برنی سینڈرز اور کانگریس وومین الیگزینڈریا اوکاسیو-کورٹیز کی تقاریر کے ساتھ طے ہے۔ اس عوامی تقریب میں۴۰۰۰؍ ٹکٹ حاصل کردہ مہمانان شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK