Inquilab Logo

وکرانت اور تاپسی ’حسین دلربا۔۲؍ میں نظر آئیں گے

Updated: January 09, 2023, 2:28 PM IST | MUMBAI

بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی اور تاپسی پنو’ حسین دل ربا ۔۲؍ ‘میں نظر آئیں گے۔تاپسی پنو اور وکرانت میسی کی فلم ’حسین دلربا‘ گزشتہ سال او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھی

Taapsee Pannu and Vikrant Massey starred in the film Haseen Dillruba; Photo: INN
تاپسی پنو اور وکرانت میسی نے فلم’ حسین دلربا‘ میں کام کیا تھا; تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی اور تاپسی پنو’ حسین دل ربا ۔۲؍ ‘میں نظر آئیں گے۔تاپسی پنو اور وکرانت میسی کی فلم ’حسین دلربا‘ گزشتہ سال او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھی۔ وکرانت میسی نے بتایا کہ ’حسین دلربا ۔۲؍‘ واقعی مختلف ہونے والا ہے۔ میرے اور تاپسی کے علاوہ اس مرتبہ فلم میں بہت سی نئی چیزیں ہونے والی ہیں۔ یہ حصہ بہت مختلف ہونے جا رہا ہے۔ ہمیں توقع نہیں تھی کہ پہلے حصے کی کہانی لوگوں کو پسند آئے گی۔ اس فلم کے لئے ہمیں جتنا پیار ملا، ہم نے سوچا نہیں تھا، ہم نے دوسرے حصے کو شروع کرنے کے لئے ایک دلچسپ اوپن اینڈ موڑ پر کہانی کو چھوڑا تھا، جسے لوگوں نے بہت پسند کیا تھا اور اب میں اس فلم کی شوٹنگ ۱۵؍دنوں میں کرنے جارہا ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ وکرانت، تاپسی پنو اور ہرش وردھن رانے نے ونی میتھیو کی ہدایت کاری اور کنیکا ڈھلون کی تحریر کردہ `’حسین دلربا‘ میں مرکزی کردار ادا کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK