Inquilab Logo Happiest Places to Work

وکرانت میسی اور شنایا کپور کی ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ ۱۱؍ جولائی کو ریلیز ہوگی

Updated: May 01, 2025, 8:12 PM IST | Mumbai

وکرانت میسی اور شنایا کپور کی ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ کی شوٹنگ مارچ ۲۰۲۵ء میں مکمل ہوچکی ہے۔ فلم ۱۱؍ جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ اس فلم کے ساتھ شنایا کپور بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی ہیں۔

Shanaya Kapoor. Photo: X
شنایا کپور۔ تصویر: ایکس

شنایا کپور زی اسٹوڈیوز اور منی فلمز کی ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کررہی ہیں جس میں وہ معروف اداکار وکرانت میسی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ ایک رومانوی فلم ہے جو ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ ایک رومانوی میوزیکل فلم ہے جس کی موسیقی وشال مشرا نے ترتیب دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال مارچ میں ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی تھی۔ ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ کے ہدایتکار سنتوش سنگھ ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شنایا کپور کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کی فلم ’’بے دھڑک‘‘ میں لکشیا کے ساتھ اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی تھیں۔ تاہم، متعدد وجوہات کے سبب اس فلم کو روک دیا گیا۔ علاوہ ازیں، انہیں دھرما پروڈکشن کی ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ ویب سیریز کی کاسٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ لیکن اداکارہ نے اس ضمن میں کوئی بیان نہیں جاری کیا ہے۔ شنایا کپور، موہن لال کی فلم ’’ورشابھا‘‘ کے ساتھ جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں بھی کریئر کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK