Inquilab Logo

وکرانت سنگھ راجپوت نے چنگاری کو اہم قرار دیا

Updated: May 22, 2023, 2:55 PM IST | Mumbai

بھوجپوری فلموں کے معروف اداکار وکرانت سنگھ راجپوت کا کہنا ہے کہ فلم’ چنگاری‘ ان کے کریئر کی اہم فلم ہے، جس کی کہانی بہت خاص ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بھوجپوری فلموں کے معروف اداکار وکرانت سنگھ راجپوت کا کہنا ہے کہ فلم’ چنگاری‘ ان کے کریئر کی اہم فلم ہے، جس کی کہانی بہت خاص ہے۔ان دنوں اترپردیش میں  وکرانت سنگھ راجپوت اور اکانشا اوستھی  فلم ’چنگاری‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ وکرانت سنگھ راجپوت نے کہا کہ ’چنگاری‘ میری  اہم فلم ہے۔ اس فلم کی کہانی بہت خاص ہونے والی ہے۔ ابھی اس پر بات نہیں کر سکتے لیکن اتنا ضرور ہے کہ ہماری فلم آپ کے بھی  دلوں میں چنگاری لگانے والی ہوگی۔ فی الحال  ہم سبھی  اپنے کردار پر توجہ دے رہے ہیں۔ اکانکشا کے ساتھ کام کرنے میں آسانی محسوس ہو تی ہے۔ وہ انڈسٹری کی قابل اداکارہ ہیں۔  امید ہے ناظرین کو بھی ہماری کیمسٹری بہت پسند آئے گی۔ ‘‘
     اہم بات یہ ہے کہ اکس پاٹھ شالا انٹرٹینمنٹ ایل ایل پی کی پیش کردہ  بھوجپوری فلم  کے پروڈیوسر وویک کمار ہیں اور فلم کے ہدایت کار کنہیا وشوکرما ہیں۔ وکرانت اور اکانشا کے علاوہ’ چنگاری‘ میں کنال سنگھ، رانی چٹرجی، سنجے پانڈے، مایا یادیو، ونیت وشال، دیو سنگھ، ایاز خان، جسوندر گارڈنر، کرشنا یادو، روی تیواری بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کی کہانی راکیش ترپاٹھی نے لکھی ہے۔ موسیقی مدھوکر آنند اور رجنیش مشرا  نے دی  ہے جبکہ آرٹ ڈائریکٹر رام بابو ٹھاکر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK