Inquilab Logo

پرینیتی کی خواہش کیاہے؟

Updated: December 14, 2022, 11:32 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے جنوبی ہندکی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

Parineeti Chopra photo;INN
پرینیتی چوپڑا تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کی خوبصورت  اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے جنوبی ہندکی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔دہلی میں ایونٹ کے دوران ’اونچائی پر پرینیتی‘ کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں پرینیتی  نے شرکت کی۔انہوں نے اس دوران ملک کے علاقائی سنیما سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ’’زندگی میں ایک بار جنوبی ہندکی فلم انڈسٹری میں کام کرنا ہے۔‘‘ٹرپل آر اور کے جی ایف جیسی فلموں کے بعد باکس آفس پر علاقائی سنیما نے دھوم مچا رکھی ہے، اسی تناظر میں کئی فلم اسٹار بھی ان فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔اس فہرست میں اب پرینیتی چوپڑا کا نام بھی شامل ہوگیا ہے، دوران گفتگو اداکارہ نے کہا کہ کوئی بھی نہیں سوچ سکتا میں ساؤتھ فلم کرنے کی کتنی خواہشمند ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کافی عرصے سے دیگر زبانوں کی اچھی فلمیں تلاش کررہی ہوں۔ تمل، تیلگو، ملیالم یا کنڑا کسی بھی زبان کی فلم ہوں میں کرنا چاہتی ہوں۔ پرینیتی نے یہ بھی کہا کہ ساؤتھ شاندار فلمیں بناتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK