Inquilab Logo

 رتیک  اور دپیکا کی پہلی فلم کب ریلیز ہوگی؟

Updated: October 31, 2022, 12:50 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے دو سُپر اسٹارس رتیک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’فائٹر‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیاہے ۔

Hrithik and Deepika  .Picture:INN
رتیک  اور دپیکا ۔ تصویر:آئی این این

 رتیک  اور دپیکا کی پہلی فلم کب ریلیز ہوگی؟
 ممبئی(ایجنسی): بالی ووڈ کے دو سُپر اسٹارس رتیک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’فائٹر‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیاہے ۔رتیک روشن  اور دنیاکی خوبصورت ترین اداکارہ کا اعزاز رکھنے والی دپیکا نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی نئی فلم ’فائٹر‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئےاس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔رتیکروشن نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’’۲۵؍ جنوری ۲۰۲۳ءکو تھیٹرس میں ملتے ہیں۔‘‘یہ پہلی ایسی فلم ہے جس میں رتیک روشن جیسے سُپر فٹ اسٹار اور اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم میں رتیک روشن اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ سینئر اداکار انل کپور بھی جلوہ گر ہوں گے۔فلم کی کہانی جنگی جہازوں اور ان کے بہادر پائلٹس کے گرد گھومتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK