Inquilab Logo

سوناکشی کو کون سی فلم کی پیشکش ٹھکرانے پر پچھتاوا ہے؟

Updated: May 21, 2023, 10:18 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کریئر میں ایک فلم کی پیشکش کو ٹھکرانے پر افسوس ہے۔

Sonakshi Sinha
سوناکشی سنہا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کریئر میں ایک فلم کی پیشکش کو ٹھکرانے پر افسوس ہے۔سوناکشی سنہا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ فلم’اُڑتا پنجاب‘ میں جو کردار کرینہ کپور نے ادا کیا ہے، اس کی پیشکش پہلے مجھے کی گئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا۔اُنہوں نے اس فلم کا حصّہ نہ بننے کے باوجود بھی کہا کہ مجھے یہ فلم بہت پسند آئی اور میں نے ہدایتکار ابھیشیک چوبے اور ٹیم کے باقی ممبرس کو بھی فلم کی ریلیز کے بعد ان کے کام کی تعریف کرنے کے لئے فون کیا۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سینسر بورڈ کی جانب سے ۲۰۱۶ء میں جب یہ فلم تنازع کا شکار ہوئی تبھی سوناکشی سنہا نے اس فلم کی حمایت میں اپنی آواز اُٹھائی۔ اُنہوں نے فلم کی حمایت میں ٹویٹ کیا کہ مجھے بالکل سمجھ نہیں آرہا کہ فلم ’اُڑتا پنجاب‘ کا نام اگر بدلا جائے تو کیا نام ہونا چاہئے لیکن سینسر بورڈ یقینی طور پر اس فلم کےلئے’اُڑتا مذاق‘ جیسے نام پر غور کر سکتا ہے۔ سوناکشی سنہا نے بے شک فلم’اُڑتا پنجاب‘ کی پیشکش کو مسترد کرنے پر افسوس کا اظہار کیا لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ کردار کرینہ کپور سے بہتر کوئی اور اداکارہ ادا نہیں کر سکتی تھی۔واضح رہے کہ فلمساز انوراگ کشیپ کی فلم ’اُڑتا پنجاب‘میں کرینہ کپور ایک ڈاکٹر اور بحالی مرکزچلانے والی کارکن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK