Inquilab Logo

بھومیکا کو۲؍اہم فلموں سے کیوں نکالا گیا؟

Updated: April 27, 2023, 12:00 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ بھائی، سلمان خان کے مدِ مقابل فلم ’تیرے نام‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ بھومیکا چاؤلہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں فلم ’جب وی میٹ‘ اور ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ سے نکال دیا گیا تھا۔

Bhumika Chawla
بھومیکا چاؤلہ

بالی ووڈ بھائی، سلمان خان کے مدِ مقابل فلم ’تیرے نام‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ بھومیکا چاؤلہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں فلم  ’جب وی میٹ‘ اور ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ سے نکال دیا گیا تھا۔اداکارہ بھومیکا نے حال ہی میں میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران پہلے  بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلموں میں سائن ہونے اور پھر ان کی جگہ دوسری اداکاراؤں کو تبدیل کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔بھومیکا نے بتایا  ہے کہ فلم ’جب وی میٹ‘ میں کرینہ کپور اور ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں گریسی سنگھ سے قبل اُنہیں سائن کیا گیا تھا۔بھومیکا چاؤلہ نے مزید کہا کہ مجھے بہت سے آفرس ملے  ہیں، میں ہمیشہ سے ہی فلم تیرے نام کے بعد پہلا انتخاب رہی ہوں، اس فلم کے بعد میں نے بہت بڑی فلم سائن کی تھی مگر بدقسمتی سے اس فلم کے پہلے پروڈکشن بدلی، پھر ہیرو بدلا، فلم کا ٹائٹل بدل گیا اور پھر  ہیروئن کو بھی بدل دیا گیا ۔امتیاز علی کی ۲۰۰۷ء میں ’جب وی میٹ ‘ بنائی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK