Inquilab Logo

جی کردا میں کام کرنا کمال کا تجربہ تھا، میں نے ایسا کردار کبھی نہیں نبھایا:تمنا بھاٹیہ

Updated: June 11, 2023, 9:53 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اپنی آنےوالی ویب سیریز ’جی کردا‘ کیلئے بہت پرجوش ہیں۔دنیش وجان کی میڈاک فلمس کے ذریعہ پروڈیوس کردہ ’جی کردا‘کو ارونیما شرما نے لکھا اورہدایت کاری کی ہے اور حسین دلال اور عباس دلال کے ذریعے اسےمشترکہ طور پرتحریر کیا گیا ہے۔

The poster of the web series `Ji Kurda`
ویب سیریز ’جی کردا‘ کا پوسٹر

بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اپنی آنےوالی ویب سیریز ’جی کردا‘ کیلئے بہت پرجوش ہیں۔دنیش وجان کی میڈاک فلمس کے ذریعہ پروڈیوس کردہ ’جی کردا‘کو ارونیما شرما نے لکھا اورہدایت کاری کی ہے اور حسین دلال اور عباس دلال کے ذریعے اسےمشترکہ طور پرتحریر کیا گیا ہے۔۸؍ ایپی سوڈکے اس شو میں تمنا بھاٹیہ کے علاوہ آشم گلاٹی، سہیل نیئر، انیا سنگھ، حسین دلال، سیان بنرجی، سنویدنا سووالکا،سیمون سنگھ اور ملہار ٹھاکر بھی اہم کردار میں ہیں۔
 تمنا بھاٹیہ ویب سیریز ’جی کردا‘ کیلئے پر جوش ہیں۔تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ’’ ویب سیریز ’جی کردا‘میں کام کرنا کمال کا تجربہ تھاکیونکہ میں نے اپنی زندگی میں ایسا کردار کبھی نہیںکیاتھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس سے پہلے میں نے کامیڈی کی  ہے یا بہت ہی ڈارک کردار کیے ہیں۔ میں ’جی کردا‘کے لیےسچ میں بہت پرجوش ہوں۔آج تک مجھے ایسا کردار ادا کرنے کا موقع نہیں ملا جو مجھ سے اتنا قریب ہو۔ ’جی کردا‘ویب سیریز میرے لیے بہت خاص ہےکیونکہ اس سے پہلے میں نے زیادہ تر  لارجر دین لائف کردار کئے ہیں یا سنیما پورٹریٹ آف تھنگس کئے ہیں، لیکن یہ میرابہت ہی ریئلسٹک پرزنٹیشن ہے۔ میںبہت خوش ہوں کہ مجھے یہ کردار ملا اور میں نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا ۔‘‘ واضح رہے کہ جی کردا کو ۱۵؍ جون کو پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK