Inquilab Logo

یش چوپڑہ کی بیوی معروف گلوکار ہ پامیلا چوپڑہ کا انتقال، بالی ووڈ سوگوار

Updated: April 21, 2023, 12:32 PM IST | Mumbai

جا وید اخترکی نظر میں پامیلا چوپڑہ کی شخصیت غیر معمولی تھی،ان کےمطابق پام جی ذہین ، تعلیم یافتہ ، پر جوش اور خوش مزاج تھیں

Pamela Chopra with her son Uday Chopra. (PTI: File Photo)
پامیلا چوپڑہ اپنے بیٹے ادے چوپڑہ کے ساتھ۔ ( پی ٹی آئی :فائل فوٹو)

جمعرات کی صبحبالی ووڈ کی رومانی فلموں کے بےتاج بادشاہ یش چوپڑہ کی اہلیہ پامیلا چوپڑہ۷۴؍ برس کی عمر میں انتقال کرگئیںجس  پر اہم شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔   پامیلا چوپڑہ طبیعت خراب تھی۔ وہ گزشتہ۲؍ ہفتے سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں جمعرات کی صبح وہ  جان کی بازی ہار گئیں۔ اس کی  اطلاع نے ان کے اہل خانہ نے ایک بیان میں دی ہے جس  کے مطابق ان کی آخری رسومات کا آغاز صبح  ۱۱؍ بجے  ہوا۔
   معروف شاعر  اورنغمہ نگار  جاویداختر نے اپنے ٹویٹ میں انہیں خراج عقید ت پیش کیا ۔ ان کی نظر  میں پامیلا  چوپڑہ  کی شخصیت غیر معمولی تھی۔   جاوید اختر کے مطابق پام جی ذہین ، تعلیم یافتہ ، پر جوش اور  خوش مزاج تھیں۔  فلم نویسی اور موسیقی میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔
  معروف اداکار انوپم کھیر نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے  یش چوپر اور پامیلا کی تصویراس تبصرے کے ساتھ ٹویٹ کی ،’’دیکھی زمانے کی یاری ۔ بچھڑے سبھی باری باری ۔
  آگے انہوں نے  پامیلا چوپڑہ سے اپنے ذاتی تعلقات بھی ذکر کیا ۔ ان کی مسکراہٹ کو  اپنے لئےخوبصور ت تحفہ بتایا ۔ آخر میںلکھا  میں خوش قسمت تھا کہ مجھے آپ کے ساتھ ڈھیر سارا وقت گزارنے کا موقع ملا ۔ 
  خیال رہے کہ پامیلا چوپڑہ پلے بیک گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر اور پروڈیوسر بھی تھیں۔ انہوں نے۱۹۹۳ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’آئینہ‘ پروڈیوس کی تھی جبکہ۱۹۹۷ء میں ریلیز ہونے والی مشہور زمانہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کی شریک رائٹر بھی تھیں۔اس کے علاوہ انہوں نے۱۹۷۶ء کی فلم ’کبھی کبھی‘ سے لے کر۲۰۰۲ء کی فلم ’مجھ سے دوستی کروگے‘ تک یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی کئی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ان کے پسماندگان میں دو بیٹے آدتیہ چوپڑہ ، اودے چوپڑہ اور بہو رانی مکھرجی  شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK