Inquilab Logo Happiest Places to Work

یش نے فلم’’ٹاکسک‘‘ پر ہونے والی تنقید کا دفاع کیا:’’ یہ فلم خواتین کی آواز ہے‘‘

Updated: August 23, 2026, 9:00 PM IST | Mumbai

اداکار یش نے اپنی آنے والی فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ پر خواتین کے کرداروں سے متعلق ہونے والی تنقید کا براہِ راست جواب دیا ہے۔ حیدرآباد میں فلم کی ریلیز سے چند روز قبل ایک بڑے پری ریلیز ایونٹ میں ہزاروں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے یش نے کہا کہ فلم کے ٹریلر نے خواتین کے کرداروں اور فلم کے اصل پیغام کو درست انداز میں پیش نہیں کیا۔

Yash.Photo:INN
یش۔ تصویر:آئی این این

 اداکار یش  نے اپنی آنے والی فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ پر خواتین کے کرداروں سے متعلق ہونے والی تنقید کا براہِ راست جواب دیا ہے۔ حیدرآباد میں فلم کی ریلیز سے چند روز قبل ایک بڑے پری ریلیز ایونٹ میں ہزاروں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے یش نے کہا کہ فلم کے ٹریلر نے خواتین کے کرداروں اور فلم کے اصل پیغام کو درست انداز میں پیش نہیں کیا۔
یش نے کہا کہ فلم کو صرف ٹریلر دیکھ کر نہیں پرکھنا چاہیے بلکہ  فلم تھیٹر میں دیکھنے کے بعد ہی اس کے اصل مقصد کو سمجھا جاسکے گا۔   مالا ریڈی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے یش نے کہا کہ ’’ٹاکسک‘‘ ایک بولڈ، منفرد، پرجوش اور نئی سوچ رکھنے والی فلم ہے۔  انہوں نے کہا کہ فلم محض ایک شاندار بصری تجربہ نہیں بلکہ انسانی نفسیات اور رشتوں کی گہرائیوں کو بھی تلاش کرتی ہے۔ یش کے مطابق”آرٹ کو ہمیشہ آپ کو اندھیری اور مشکل جگہوں تک لے جانا چاہیے اور آپ کو انسانی رشتوں اور زندگی میں پیش آنے والے نفسیاتی تجربات کے بارے میں ایسے سوالات پوچھنے چاہئیں جن کا جواب دینا آسان نہ ہو۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ٹاکسک‘‘ ایک ایسی فلم ہے جو ناظرین سے ذاتی سطح پر بھی رابطہ قائم کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے:کنگنانے تاپسی کو ’پرورش‘ والے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا، کہا: سستی کاپی سامنے آ گئی

فلم پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے یش نے خاص طور پر خواتین کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی ہدایت کار بھی ایک خاتون ہیں اور ان کے خیال میں خواتین کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے مردوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ یش نے کہا کہ معاشرہ اکثر خواتین کی صلاحیتوں کو کم سمجھتا ہے اور یہ سوال اٹھاتا ہے کہ وہ کیا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’فلم ’’کے جی ایف ‘‘ کے بعد لوگ سوچ رہے تھے کہ وہ اگلی فلم کسی بڑے ڈائریکٹر یا روایتی کمرشیل فارمولے کے ساتھ کریں گے، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ یش نے کہا ”میرے پاس پہلے ہی کافی پیسہ ہے۔ لوگ مجھے میرے پیسے کی وجہ سے عزت نہیں دیتے، بلکہ میرے کام کی وجہ سے عزت دیتے ہیں۔ ‘‘
 یش نے واضح طور پر کہا کہ  ’’ٹاکسک‘‘ میں خواتین کو اپنی سوچ، خیالات اور نظریات کا اظہار کرنے کی مکمل جگہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی ہدایت کار  گیتو موہن داس  یہ ثابت کریں گی کہ ہر لڑکی اور ہر عورت مختلف حالات کا سامنا کرسکتی ہے، اپنی سوچ اور وژن کا اظہار کرسکتی ہے اور معاشرے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ یش نے مزید کہا”اس فلم میں خواتین کی آواز ہے، جیسا کہ ٹریلر سے محسوس ہورہا ہے اس کے برعکس۔ فلم دیکھیں اور لطف اٹھائیں۔ تمام لڑکیوں کے لیے یہ ایک زبردست تجربہ ہوگا۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:کولمبو ٹیسٹ :جیسوال اور فرنانڈو کے درمیان شدید تلخ کلامی

یش کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ’’ٹاکسک‘‘ کے ٹریلرز اور گانے ’’تباہی‘‘ کو لے کر سوشل میڈیا پر کئی ہفتوں سے بحث جاری ہے۔ کچھ ناظرین نے گانے میں موجود انتہائی قریبی مناظر اور خواتین کے کرداروں کی پیشکش پر اعتراض کیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم میں خواتین کو کس انداز میں پیش کیا گیا ہے، اس سے ایک روایتی یا رجعت پسند تصور سامنے آتا ہے۔ فلم کو  سی بی ایف سی  کی جانب سے ’A‘ سرٹیفکیٹ  بھی دیا گیا ہے، جبکہ فلم کو بالغ افراد کے لیے ایک پریوں کی کہانی کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK