Updated: July 23, 2026, 5:05 PM IST
| New Delhi
ہندوستان کی انڈر ۱۹؍ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو۲۱۱؍ رنز سے شکست دے دی۔ آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان کی جانب سے دیے گئے۴۷۲؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں ۲۶۰؍ رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
ہندوستان کی انڈر ۱۹؍ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو۲۱۱؍ رنز سے شکست دے دی۔ آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان کی جانب سے دیے گئے۴۷۲؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں ۲۶۰؍ رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھئے:نیٹ تنازع، بنگلور: بی جے پی ایم ایل اے پر انڈا پھینکا گیا،کانگریس کارکن پر الزام
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی شروعات دوسری اننگز میں بھی اچھی نہ رہی۔ دِمنتا مہاویتھانا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ اویشا سَمَش صرف ۲؍ رنز بنا سکے۔ ویرن چامودیتھا نے اچھی شروعات کی، لیکن اسے بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے اور ۳۰؍ گیندوں پر ۳۱؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
۳۸؍رنز پر ۳؍ وکٹ گرنے کے بعد سینوجا ویکوناگوڈا اور کپتان وِمَتھ دِنسارا نے اننگز کو سنبھالا اور چوتھے وکٹ کے لیے ۹۸؍ رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ سینوجا نے ۵۲؍ گیندوں پر۹؍چوکوں کی مدد سے۶۴؍رنز بنائے، جبکہ کپتان ومتھ دِنسارا نے بھی ۶۴؍رن کی اننگز کھیلی۔ کاویجا گاماگے نے ۳۶؍رن اور سیتھمیکا سینے ویراتنے نے ۴۲؍ رنز کا اضافہ کیا۔ اس کے بعد سری لنکا کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹ گنواتی رہی اور پوری ٹیم ۲۶۰؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ہندوستان کی جانب سے روہت یادو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ۴؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ چگوروپتی وینکٹا نے ۳؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ہندوستان نے پہلی اننگز میں ۴۱۱؍ رنز بنائے تھے۔ منال چوہان نے شاندار۱۵۰؍ رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کشاگر اوجھا نے ۱۱۱؍ رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف ۱۴۸؍ رنز پر سمٹ گئی، جس کے باعث ہندوستان کو ۲۶۳؍رنز کی بڑی برتری حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے:ہر طالب علم منصفانہ نظام کا حقدار: طلبہ کی تنقید کے بعد آر مادھون کا ردِعمل
دوسری اننگز میں ہندوستان نے ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۰۸؍ رنز بنا کر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اس اننگز میں لکشیا راجیش رائے چندانی نے ناٹ آؤٹ ۱۰۰؍ رنز بنائے، جبکہ منال چوہان نصف سنچری بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی ہندوستان نے دو میچوں کی غیر سرکاری ٹیسٹ سیریز ۰۔۱؍ سے اپنے نام کر لی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا رہا تھا۔