Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ غیر قانونی جارحانہ جنگ ہے: ظہران ممدانی

Updated: March 01, 2026, 3:01 PM IST | New York

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فوجی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان کارروائیوں کو ’’غیر قانونی جارحانہ جنگ‘‘ قرار دیا۔

Zohran Mamdani. Photo: X.
ظہران ممدانی۔ تصویر: ایکس۔

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فوجی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان کارروائیوں کو ’’غیر قانونی جارحانہ جنگ‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات خطے کو ایک ایسی تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں جس کا کوئی اختتام نہیں۔ `ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں میئر ممدانی نے کہا کہ ایران کے شہروں پر بمباری اور معصوم شہریوں کی ہلاکتیں ایک انتہائی المناک اور تباہ کن پیش رفت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی عوام ایک نیا جنگی محاذ کھولنے کے حق میں نہیں ہیں اور یہ کارروائیاں عوامی امنگوں کے برعکس ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ۔ اسرائیل حملے مؤثر، ایران سے معاہدہ اب ’ پہلے سے زیادہ آسان‘: ٹرمپ

میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں مقیم ایرانی نژاد امریکیوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہیں مکمل تحفظ کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا، ’’ایرانی نژاد نیویارکرز اس شہر کی بنیادوں اور ساخت کا لازمی حصہ ہیں، آپ ہمارے پڑوسی ہیں اور آپ اس شہر میں مکمل محفوظ ہیں۔ظہران ممدانی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے اندر سے ہی ایران کے خلاف عسکری مہم جوئی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میئر نیویارک کا یہ سخت موقف ڈیموکریٹک حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ان خدشات کی عکاسی کرتا ہے جو اس جنگ کے عالمی اثرات سے خوفزدہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK