Inquilab Logo Happiest Places to Work

عرقِ گلاب: جلد کی نمی بحال کرے اور بالوں کو مضبوط بنائے

Updated: Jul 9, 2025, 12:12 PM IST | Aliya Sayyed

عرق گلاب جلد کو صحتمند اور دلکش بنانے کا ایک سستا ترین طریقہ بھی ہے۔ عرق گلاب کا استعمال صدیوں سے چلتا آیا ہے اور آج بھی کئی کاسمیٹک مصنوعات میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ چونکہ اس میں اینٹی سیپٹک، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات ہیں لہٰذا یہ ہر اقسام کی جلد کے لئے کارآمد ہے۔ یہ ہمارے جسم میں نمی کی مناسب مقدار برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس سے جلد نرم اور چمکدار رہتی ہے۔ تمام تصاویر: آئی این این، ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام۔

X جلد کو نرم و ملائم رکھتا ہےعرق گلاب کا استعمال ایک قدرتی اور سستے کلینزر کے طور پر ہوتا ہے۔ روئی کو عرق گلاب میں ڈبوئیں اور اپنی جلد پر جمی گرد کو صاف کرنے کیلئے نفاست سے ملیں۔ یہ عمل رات کے اوقات میں کیا جائے۔ اس طرح چہرے پر موجود دن بھر کے جمع میل کے نشان صاف ہو جائیں گے۔ ۲؍ چمچے صندل کا پاؤڈر اور ایک چمچہ عرق گلاب کو ملا کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا کر اپنے چہرے پر لگا دیں اور خشک ہونے کے بعد اپنا چہرہ دھو لیں۔ دونوں کا امتزاج جلد کو کافی نرم اور چمکدار کر دیتا ہے۔
1/5

جلد کو نرم و ملائم رکھتا ہےعرق گلاب کا استعمال ایک قدرتی اور سستے کلینزر کے طور پر ہوتا ہے۔ روئی کو عرق گلاب میں ڈبوئیں اور اپنی جلد پر جمی گرد کو صاف کرنے کیلئے نفاست سے ملیں۔ یہ عمل رات کے اوقات میں کیا جائے۔ اس طرح چہرے پر موجود دن بھر کے جمع میل کے نشان صاف ہو جائیں گے۔ ۲؍ چمچے صندل کا پاؤڈر اور ایک چمچہ عرق گلاب کو ملا کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا کر اپنے چہرے پر لگا دیں اور خشک ہونے کے بعد اپنا چہرہ دھو لیں۔ دونوں کا امتزاج جلد کو کافی نرم اور چمکدار کر دیتا ہے۔

X ہونٹوں کی دیکھ بھال کے لئےعرق گلاب اور چقندر کا رس ملا کر اپنے ہونٹوں پر روزانہ دن میں دو سے چار بار لگائیں۔ یہ موئسچرئزر ہونٹوں کو گلابی بنانے اور سیاہ ہونے سے بچانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
2/5

ہونٹوں کی دیکھ بھال کے لئےعرق گلاب اور چقندر کا رس ملا کر اپنے ہونٹوں پر روزانہ دن میں دو سے چار بار لگائیں۔ یہ موئسچرئزر ہونٹوں کو گلابی بنانے اور سیاہ ہونے سے بچانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

X ہاتھوں کی خشکی دور کرتا ہے
سرف اور بلیچ سے برتن اور کپڑے دھونے سے آپ کے ہاتھ خشکی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ کیا آپ ان گھریلو کاموں کے بعد اپنے ہاتھوں کو نرم و ملائم بنانا چاہتی ہیں؟ تو اپنے ہاتھوں کو نرم ملائم بنانے کے لئے ایک لوشن بنائیں۔ لوشن بنانے کے لئے ۴؍ چمچے گلیسرین، ۴؍ چمچے لیموں کا رس اور آٹھ چمچے عرق گلاب کو آپس میں ملا دیں۔ مکسچر کو بوتل میں بھر کر رکھ دیں اور کپڑے اور برتن دھونے کے بعد اپنے ہاتھوں پر لگا لیں۔
 
3/5

ہاتھوں کی خشکی دور کرتا ہے سرف اور بلیچ سے برتن اور کپڑے دھونے سے آپ کے ہاتھ خشکی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ کیا آپ ان گھریلو کاموں کے بعد اپنے ہاتھوں کو نرم و ملائم بنانا چاہتی ہیں؟ تو اپنے ہاتھوں کو نرم ملائم بنانے کے لئے ایک لوشن بنائیں۔ لوشن بنانے کے لئے ۴؍ چمچے گلیسرین، ۴؍ چمچے لیموں کا رس اور آٹھ چمچے عرق گلاب کو آپس میں ملا دیں۔ مکسچر کو بوتل میں بھر کر رکھ دیں اور کپڑے اور برتن دھونے کے بعد اپنے ہاتھوں پر لگا لیں۔  

X آنکھوں کی سوجن ٹھیک کرتا ہےعرق گلاب آنکھوں کی سوجن ٹھیک کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ روئی کو عرق گلاب میں بھگو کر تھکاوٹ سے چور آنکھوں پر لگائیں۔ اس طرح آپ کو فوری آرام مل جائے گا۔
4/5

آنکھوں کی سوجن ٹھیک کرتا ہےعرق گلاب آنکھوں کی سوجن ٹھیک کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ روئی کو عرق گلاب میں بھگو کر تھکاوٹ سے چور آنکھوں پر لگائیں۔ اس طرح آپ کو فوری آرام مل جائے گا۔

X بالوں کو مضبوطی دیتا ہےکمزور بالوں کیلئے ایک پیالے میں ایک کپ عرق گلاب، دو وٹامن ای کیپسول اور زیتون کے تیل کا آدھا چمچہ ڈال کر آپس میں ملا لیں۔ یہ آمیزہ ایک اسپرے بوتل میں انڈیل دیں اور گیلے بالوں پر اسپرے کریں۔
5/5

بالوں کو مضبوطی دیتا ہےکمزور بالوں کیلئے ایک پیالے میں ایک کپ عرق گلاب، دو وٹامن ای کیپسول اور زیتون کے تیل کا آدھا چمچہ ڈال کر آپس میں ملا لیں۔ یہ آمیزہ ایک اسپرے بوتل میں انڈیل دیں اور گیلے بالوں پر اسپرے کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK